in

ہارمون کی خرابی ہو یا بانجھ پن کا خوف، اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں پکا کر کھانے کا جادو دیکھیں

ہارمون کی خرابی ہو یا بانجھ پن کا خوف، اس ایک ڈرائی فوڈ کو دودھ میں پکا کر کھانے کا جادو دیکھیں

آج کل کے دور میں انسان کی صحت کے ساتھ زیادہ تر مسائل کا سبب ان کا غیر صحت مندانہ طرز زندگی کو قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، وزن میں اضافہ، ہارمون کی خرابی یہاں تک کہ بعض اوقات بانجھ پن جیسے مسائل کا سامنا مردوں اور عورتوں کو کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان تمام مسائل کا حل ایک جانب تو طرز زندگی میں تبدیلی ہے اور دوسری صورت ساری عمر دواؤں کے ساتھ گزارا ہے- مگر حکما کے نزدیک کچھ یونانی نسخے ایسے بھی ہیں جن کا استعمال نہ صرف صحت کے لیے بہترین ہوتا ہے بلکہ ان کے سائڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتے ہیں ایسے ہی ایک نسخے کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

انجیر کا شمار خشک میوہ جات میں کیا جاتا ہے جو وٹامن اے ، بی سی اور کے سے بھرپور ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر کے ساتھ ساتھ کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور کاپر کی بھی بڑی مقدار اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کے ساتھ موجود ہوتی ہے- اس کو دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے اس میں دودھ کے فوائد بھی شامل ہو جاتے ہیں جو اس کی افادیت کو بڑھا دیتے ہیں-

دو سے تین انجیر لے لیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں شامل کر کے پکا لیں اس کو اچھی طرح دودھ میں جوش دے دیں اس کے بعد دودھ کو پی لیں اور اس انجیر کو کھالیں-

یہ مرکب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایسی خصوصیات کا حامل ہو جاتا ہے جو کہ صحت کے بہت سارے ایسے مسائل کو حل کرنے کا سبب بن سکتا ہے جن کو لے کر اکثر افراد پریشان رہتے ہیں-

آج کل کے دور میں اکثر جسم کے ہارمون بے اعتدالی کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے صحت کو کافی اقسام کے مسائل در پیش ہو سکتے ہیں مثال کے طور پر وزن میں اضافہ ، ماہواری میں بے قاعدگی ، دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا ، بلڈ پریشر کا ہائی ہو جانا وغیرہ شامل ہیں ان تمام مسائل کے حل کے لیے رات کو سونے سے قبل ایک گلاس دودھ میں دو سے تین انجیر شامل کر کے پی لیں۔

ماہواری کا بے قاعدہ ہونا بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے اس کے علاوہ ماہواری میں خون کا کم آنا، درد اور اینٹھن کا زيادہ ہونا ایسے مسائل ہیں جس کا سامنا اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے- ان مسائل کے حل کے لیۓ دن میں ایک بار انجیر اور دودھ کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے-

انجیر میں پوٹاشیم کی موجودگی اس کو بلڈ پریشر کے لیے انتہائی مفید بناتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائبر کا ہونا کولیسٹرول لیول کو بھی کم کرتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔ دودھ کے ساتھ اس کا استعمال نہ صرف طاقت کا باعث ہوتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے-

یہ مشروب اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامن اور منرل سے بھی بھرپور ہوتا ہے جس کا اثر انسان کی جلد پر بھی پڑتا ہے اس سے جلد چمکدار، صحت مند اور داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے اور صحت کی سرخی جلد سے جھلکنے لگتی ہے-

اس مشروب میں بڑی مقدار میں کیلشیم کی موجودگی بڑی عمر کے افراد کے گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کو بھگانے کے لیے بہترین بناتی ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری اور ان کے جوڑوں میں ہونے والے درد سے نجات پانے کے لیے انجیر اور دودھ کا استعمال بہترین ہو

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گھر والوں کو نہیں معلوم کہ میں جوکر بن کر روزی کماتا ہوں جانیں مشہور اداکار ایوب کھوسہ کا اس جوکر سے کیا تعلق ہے؟

کاروبار اور دولت بڑھانے کا موثر وظیفہ