in

T20 ورلڈکپ 2024: پاک بھارت میچ کس ملک میں کھیلا جانے کا امکان ہے؟ سن کر آپ حیران رہ جائیں

T20 ورلڈکپ 2024: پاک بھارت میچ کس ملک میں کھیلا جانے کا امکان ہے؟ سن کر آپ حیران رہ جائیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچز کے لیے امریکہ کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا، لاس اینجلس اور آکلینڈ کو میچز کرانے کے لیےشارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ امریکہ کے شہر فلوریڈا میں کرائے جانے

کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے وفد نے دسمبر میں مختلف شہروں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے یو ایس اے کرکٹ کے صدر اتل رائے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو امریکہ میں کرائوڈ کی بہت سپورٹ ہے

۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بجائے امریکہ میں باکس آفس میچ ہونے کی امید ہے۔ اتل رائے نے کہا کہ فلوریڈا میں حال ہی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کا میچ سولڈ آئوٹ رہا۔

واضح رہے کہ جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کے امریکہ اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف بھارتی اداکار نے ساتھی اداکارہ سے چوتھی شادی کرلی

حسد کا عبرتناک انجام