in

آسمان سے مچھلیوں کی بارش

آسمان سے مچھلیوں کی بارش

آسٹریلیا (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے ایک قصبے میں بارش کے ساتھ ساتھ آسمان سے زندہ مچھلیاں بھی برس پڑیں، اس حیران کن اور

دل دہلا دینے والے واقعے کو دیکھ کر رہائشی حیران رہ گئے۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقع آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں

صحرائے تنامی کے شمالی کنارے پر واقع ،لجامانو ، نامی قصبے میں یہ منظر دیکھنے کو ملا۔ اس واقع پر گائوں کے بزرگان کا کہنا تھا کہ وہ

ایسے واقعات ماضی میں بھی دیکھ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2010 میں بھی اس قصبے پر آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوچکی ہے۔ دوسری جانب لجامانو کے کونسلر کا کہنا تھا کہ

گزشتہ دنوں ایک بہت بڑا سمندری طوفان بستی کی طرف بڑھتا ہوا دیکھنے میں آیا تھا جس پر مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ موسلادھار بارش ہو گی۔ لیکن جب بارش شروع ہوئی تو مقامی لوگوں نے آسمان سے بارش کے پانی کے ساتھ ساتھ زندہ مچھلیاں بھی گرتی دیکھیں۔

  آسٹریلیا کے ایک دور دراز قصبے میں بارش کے ساتھ ساتھ آسمان سے زندہ مچھلیاں بھی برس پڑیں، اس حیران کن اور دل دہلا دینے والے واقعے کو دیکھ کر رہائشی حیران رہ گئے۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نوجوان شادی کی تقریب میں بن بلایا مہمان بن کر کھانا کھانے گھس گیا لیکن پکڑ ے جانے پر اس کے ساتھ کیا کیا گیا ؟جان کر آپ بھی کہیں گے ’ ایسا تو فلموں میں ہوتا ہے ‘

چین ،پاکستان زرعی سائنسدانوں کی کاوشیں 2030تک ہائبرڈ گندم کے استعمال کی پیشگوئی