in

نوجوان شادی کی تقریب میں بن بلایا مہمان بن کر کھانا کھانے گھس گیا لیکن پکڑ ے جانے پر اس کے ساتھ کیا کیا گیا ؟جان کر آپ بھی کہیں گے ’ ایسا تو فلموں میں ہوتا ہے ‘

نوجوان شادی کی تقریب میں بن بلایا مہمان بن کر کھانا کھانے گھس گیا لیکن پکڑ ے جانے پر اس کے ساتھ کیا کیا گیا ؟جان کر آپ بھی کہیں گے ’ ایسا تو فلموں میں ہوتا ہے ‘

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کبھی کبھار فلموں میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات عام زندگی کا حصہ بھی بن جاتے ہیں اور ایسا ہی کچھ بھارتی شہر بھوپال میں بھی ہوا جہاں ایک نوجوان شادی کی تقریب میں بن بلایا مہمان بن گیا لیکن پکڑا گیا ،اس کے بعد جو کچھ اس کے ساتھ ہوا۔

وہ جاننے کے بعد آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم بی اے کا طالبعلم بھارتی شہر بھوپال میں ہونے والی ایک شادی کی بڑی تقریب میں بن بلایا مہمان بن کر شریک ہو گیا اور مہنگے کھانے سے لطف اندوز ہونے لگا لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ اسے پکڑے جانے پر کیا سزا مل سکتی ہے ،

نوجوان لڑکے نے مزے سے کھانا کھایا لیکن جب میزبانوں کو علم ہوا کہ یہ نا تو لڑکی والوں کی طرف سے ہے او ر نہ ہی لڑکے والوں کی طرف سے ،تو انہوں نے اسے دھر لیا اور سوال و جواب میں علم ہوا کہ وہ صرف کھانا کھانے کیلئے تقریب میں گھس آیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ مفت میں کھانا نوجوان کو بہت مہنگا پڑا اور اس سے شادی میں استعمال ہونے والے سارے کے سارے برتن دھلوائے گئے ۔نوجوان کی شناخت سمراٹ کمار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جبل پور میں ایم بی اے فرسٹ ایئر کا طالبعلم ہے ۔

دوسری جانب نامور برازیلین فٹبالر پیلے کی حالت تشویشناک ہوگئی، ڈاکٹرز بھی ناامید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیلے گزشتہ کچھ روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے بارے میں پہلے ان کی صاحبزادی نے بتایا تھا کہ ان کی حالت بہتر ہے اور کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پیلے کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہونے والے پیلے کیموتھراپی سے بہتری کی جانب نہیں آرہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اور کیا کیا پتہ ہے تمہیں میرے شوہر کے بارے میں۔۔۔کانوں کی کچی پاکستانی اداکارائیں

آسمان سے مچھلیوں کی بارش