مشہور اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے حوالے سے افسوسناک خبر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے حوالے سے افسوسناک خبر۔۔۔شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں گیس سلنڈر کا ہوا ہے جس سے ان کے گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر گیس سلنڈر کا اتنا زور دار تھا۔
کہ گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یوٹیوب پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں تباہ شدہ مکان کی جھلک دکھائی دے رہی ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر میں مرمتی کام شروع ہوچکا ہے۔
ایمن اور منیب کے مداحوں کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان 21 نومبر 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی امل منیب ہیں۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے تھے۔
محمد عامر انجری کے باعث کراچی کنگز کی ٹیم سے الگ ہوگٸے ہیں اور محمد عامر اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے.محمد عامر کراچی کنگز کے اگلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ مکمل فٹ ہونے کے بعد محمد عامر دوبارہ کراچی کنگز کو جواٸن کریں گے۔