پرتھوی شاہ نے مجھے مارا پھر معافی مانگ کرکیا کہا ؟ بھارتی اداکارہ سپنا گل نے بڑا انکشاف کردیا
بھوجپوری اداکارہ سپنا گل نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ نے انہیں سینے اور بازو پر مارا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے کرکٹر پرتھوی شاہ پر حملے اور لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار اداکارہ سپنا گل نے عدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروا دیا۔
بھوجپوری اداکارہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پرتھوی شاہ نے انہیں مارا جبکہ معافی مانگتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس میں شکایت مت کرنا اور پھر معافی مانگ کر وہاں سے چلے گئے۔سپنا گل نے عدالت کو بتایا کہ مجھے پرتھوی شاہ نے بازو اور سینے پر مارا تھا
ہم پولیس کی مدد کیلئے وہاں موجود رہے پرتھوی اپنے سات آٹھ دوستوں کے ساتھ تھے جبکہ ہم صرف دو تھے۔پرتھوی کے ساتھ سیلفی بنوا نے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ وہ پرتھوی شاہ کو نہیں جانتی نہ انہوں نے کبھی انہیں دیکھا تھا اور انہوں نے سیلفی لینے کا نہیں کہا تھا۔ اداکارہ نے پرتھری شاہ پر شراب نوشی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ شراب کے نشے میں دھت تھے،
پولیس سٹیشن کے سامنے کھڑے ہونے کے باوجود بھی وہاں ایف آئی آرنہیں کٹوائی کیونکہ وہ نشے میں تھے، اس وجہ سے انہیں یہ خیال نشہ اترنے کے بعد آیا۔سپنا گل نے معاملے کو ختم کرنے کیلئے 50ہزار روپے مانگنے کے الزام کو بھی مسترد کر دیا ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ پرتھوی شاہ سے پہلے ہی ہوٹل کے وی آئی پی لانج میں دوست کے ہمراہ پارٹی کر رہی تھیں جس کے بعد یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ عدالت نے سپنا گل کو 20فروری تک پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔