in

رمیز راجہ پی ایس ایل کے کمنٹری پینل سے بھی آﺅٹ، شرمناک انکشاف منظرعام پر آگیا

رمیز راجہ پی ایس ایل کے کمنٹری پینل سے بھی آﺅٹ، شرمناک انکشاف منظرعام پر آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ” وہ چاہتے ہیں کہ پہلے میں  کمنٹری کیلئے ایک درخواست دوں،

پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے ۔کیا آپ کا خیال ہے کہ میں ایسا کروں گا؟“ راجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

حکومت پاکستان نے نجم سیٹھی کیلئے ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سے فارغ کیا، یہ کرکٹرز کے ساتھ سلوک کا انتہائی بے عزتی والا طریقہ ہے

۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی کا نیا سیٹ اپ چاہتا ہے کہ وہ پہلے ان سے معافی مانگیں لہٰذا وہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 8کے کمنٹری پینل کا بھی حصہ نہیں ہوں گے ۔

رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں نئی پی سی بی انتظامیہ پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں شامل کرنے کے تناظر میں پہلے ان سے نئی منیجمنٹ کمیٹی کے خلاف بیان پر معافی چاہتی ہے

۔ یوٹیوب پر سوال و جوابات کے سیشن میں ایک صارف نے ان سے استفسار کیا کہ کیا وہ پی ایس ایل 8کے کمنٹری پینل کا حصہ  ہوں گے ؟ سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ ” وہ چاہتے ہیں کہ پہلے میں ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کیلئے ایک درخواست دوں،

پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے ۔کیا آپ کا خیال ہے کہ میں ایسا کروں گا؟“ راجہ کا کہنا تھاکہ کرکٹ میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے ، حکومت پاکستان نے نجم سیٹھی کیلئے ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سے فارغ کیا، یہ کرکٹرز کے ساتھ سلوک کا انتہائی بے عزتی والا طریقہ ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جمعہ کی رات ہمبستری کے کیا فضائل ہیں نبی پاکؐ کی وہ حدیث جو ہر مسلمان کو معلوم ہونا چائیے

دل کی نالیوں کو صاف کرنے کا جادو پانچ چیزوں کی یہ چٹنی رگ رگ کو صاف کردے گی