وسیم اکرم کے بیٹے تیمور نے ایسا کام کر ڈالا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر وسیم اکرم کا نام ساری دنیا میں گونجتا ہے اُنہیں سوئنگ کا سلطان بھی کہا جاتا ہے اُن کے تیز رفتار اور سوئنگ کرتی ہوئی گیند بازی کے آگے بڑے بڑے بیٹسمین بھی نہیں ٹھہر پاتے تھے۔
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر بن گئے۔ وسیم اکرم نے ویب سائٹ ‘کرکٹ پاکستان’ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیمور نے حال ہی میں ایک فائٹ میں حصہ لیا تھا۔ وہ ایک شوقیہ ایم ایم اے فائٹر ہے
۔اس سوال پر کہ کیا آپ نے تیمور کو کرکٹر بنانے کا سوچا ہے، وسیم اکرم نے کہا کہ ان کا بیٹا امریکہ میں رہتا ہے وہاں زیادہ کرکٹ نہیں ہے۔ تاہم میں نے اپنے بچوں کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حق دیا ہے۔ اگر وہ فائٹر بننا چاہتا ہے،
تو اسے بننا چاہیے۔تیمور اکرم نے اپنی فائٹ کی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کر رکھی ہے جس میں وہ نہ صرف بہترین انداز میں فائٹ کرتے بلکہ اپنے حریف فائٹر پر مکمل برتری حاصل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کی عادل درانی سے شادی اور اسلام قبول کرنے کی خبروں پر اس کے بڑے بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت کے بھائی راکیش نے انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اُن کی نجی باتیں ہیں،
میاں بیوی کی باتیں ہیں لیکن اگر راکھی نے یہ کیا ہے تو سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔ ہم سب فیملی والے پریشان ہیں، راکھی سب سے چھوٹی ہے اور پوری زندگی اس نے بہت دکھ دیکھے ہیں”۔