کھانے کے ساتھ کچی پیاز کھانا ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ جانیں پیاز میں کے استعمال میں چھپے صحت کے کئی راز
پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بنا پاکستانی کھانوں کا تیار ہونا بہت مشکل ہے، یہ یہاں اتنی عام ہے کہ ہر قسم کے کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے اور خاص طور پر اسے کھانے میں سلاد کے طور پر سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔یہی نہیں بلکہ پیاز کو کئی اور مختلف طریقوں سے بھی کھایا جاتا ہے
جیسے کہ سلاد میں، اچار میں، دہی کے رائتے میں یا پھر صرف لیموں چھڑک کر بھی اسے کھایا جاتا ہے۔پیاز کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم ہونے چاہئیں• پیاز میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری قوتِ مدافعیت میں اضافہ کرتے ہیں۔• پیاز کوئیرسٹین کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، پیاز میں یہ ایک ایسا غذائی جُز ہے جو آنتوں کی سوزش کو کم کرتا ہے۔• یہ جُز بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور ہمیں مختلف قسم کی الرجیز سے بھی بچاتا ہے، اس لئے کچا پیاز کھانوں کے ساتھ کھائیں اور اسے عادت بنا لیں تاکہ آپ بھی یہ تمام فوائد حاصل کر سکیں۔ پیاز گرمیوں میں قدرت کی طرف سے ہمارے لئے ایک تحفہ ہے
کیونکہ گرمیوں میں پیاز استعمال کرنے کے فوائد اتنے ہیں کہ اسے جتنا استعمال کیا جائے اتنا ہی اچھا ہے۔پیاز استعمال کرنے کے دیگر فوائدکوئیرسٹین کے علاوہ ، پیاز میں وٹامن سی، وٹامن بی اور پوٹیشیم پایا جاتا ہے، پوٹیشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے پیاز میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو اس کے فوائد کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔پیاز میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں اس لئے یہ کسی کیڑے کے کاٹ جانے پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے تاکہ بیکٹیریا کا خاتمہ ممکن ہو سکے، اکثر کیڑے وغیرہ کے کاٹ جانے پر
متاثرہ حصے پر پیاز کو براہ راست رگڑا جاتا ہے تاکہ یہ اپنی خصوصیات کی مدد سے آپ کو کسی بھی قسم کی الرجی یا منفی اثرات سے بچا سکے۔ پیاز کو گرمیوں میں اپنے پاس رکھنے کا بھی کہا جاتا ہے یعنی جب آپ گھر سے باہر نکلیں تو اپنے ساتھ ایک پیاز رکھ لیں تاکہ آپ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں اور لوُ وغیرہ سے محفوظ رہ سکیں۔سلاد میں کچی پیاز کھانا گرمیوں میں بہت فائدے مند ہے، یہ آپ کو گرمی کا احساس نہیں ہونے دیتی اور ٹھنڈک پہنچاتی ہے، اس کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بےحد مفید ہے کیونکہ کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیاز بلڈ شوگر کے لیول کو کنٹرول کرتی
ہے۔ جڑ والی اس سبزی میں فائبر اور پری بائیوٹکس کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، جو کہ آپ کی آنتوں کے لئے بہت مفید ہے اس سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور ساتھ ہی آنتوں کے کئی مسائل بھی حل ہوتے ہیں۔پیاز استعمال کرتے ہوئے یہ احتیاط ضروری ہیں• اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر آپ کو پہلے سے ہی معدے میں شدید تیزابیت ہے تو ایسے میں کچی پیاز کا استعمال نہ کریں۔• یہ تمام معلومات آپ کو پیاز کھانے کے فوائد کے لئے ہے اگر آپ کسی موذی مرض میں مبتلا ہیں تو ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اس کا استعمال کریں۔• پیاز کو کاٹ کر اسے اچھی طرح دھو لیں
اور اسے فریج میں کچھ دیر رکھ کر ٹھنڈا کریں پھر اس کا استعمال کریں تو یہ زیادہ مفید ہے۔…