عمران خان کے بیٹے کو عرب شہزادی کی شادی کی پیشکش ، وائر ل پوسٹ میں یہ لڑکی دراصل کون ہے ؟ حقیقت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بغیر تصدیق کسی بھی چیز کو تیزی کے ساتھ وائرل کر دیا جاتا ہے جس کے ہونے کے امکانات نہ کے برابر ہوتے ہیں لیکن بہت سے صارفین اسے سچ سمجھتے ہوئے شیئر کرنا شرو ع کر دیتے ہیں جو توجہ کا مرکز بن جاتا ہے ۔
ایسا ہی کچھ اس وقت دیکھنے کو ملا جب سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان کی تصویر کے ساتھ ایک لڑکی کی تصویر کو جوڑ کر شیئر کیا جانے لگا اور دعویٰ کیا جاتا رہا کہ یہ دبئی کی شہزادی ماہراہے اور انہوں نے سلیمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی ہے تاہم اب اس تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی ہے
۔ سینئر صحافی منصور علی خان نے اس نیوز کو فیک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ تصویر دراصل ایک پاکستانی ٹک ٹاکر کی ہے ، اسے پی ٹی آئی کے کئی واٹس ایپ گروپس میں بھی شیئر کیا جارہاہے اور اس قسم کے فضول پراپیگنڈے سے ہمارے نوجوان بہت جلدی متاثر ہو جاتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ پر دیا گیا کیپشن
دلچسپی سے خالی نہیں جس میں ساتھ یہ بھی دعویٰ کر دیا گیا کہ ”دبئی کی شہزادی نے عمران خان کے بیٹے سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی، بدلے میں عمران خان کے بیٹے نے جہیز کے طور پر پاکستان کے لئے 20 سال کیلئے فری تیل مانگ لیا،لڑکی کے باپ نے سوچنے کے لئے 3ماہ کا وقت مانگا ہے۔
“اس کیپشن پر صحافی منصور علی خان کا تجزیہ نہایت ہی مضحکہ خیز تھا ، جس میں ان کا کہناتھا کہ ”ٹوٹی پر شیخ بیٹھاہے جس نے بیٹی دینی ہے اور کہا جارہاہے کہ تیل لیتے جاﺅ، پاکستان کیلئے تیل دے دینا ہے اس نے “۔