in

چوروں کی انوکھی چالاکیاں!!! سرنگ کھود کر بینک سے1 کروڑ روپے کا سونا لے اڑے

چوروں کی انوکھی چالاکیاں!!! سرنگ کھود کر بینک سے1 کروڑ روپے کا سونا لے اڑے

لکھنو(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں چوروں نے ایک بینک کا والٹ توڑ کر 1 کروڑ روپے کا سونا چوری کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ چور 10 فٹ لمبی سرنگ کے ذریعے بینک کے والٹ میں داخل ہوئے۔چوروں نے سٹیٹ بینک آف انڈیا کی بھانوتی برانچ سے متصل خالی پلاٹ سے 4 فٹ چوڑی سرنگ کھودی۔

پولیس افسر وجے دھول نے کہا کہ اگرچہ چور سونے کا والٹ کھولنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن وہ کیش باکس کو نہیں کھول سکے جس میں 32 لاکھ روپے موجود تھے

۔ بینک حکام کو چوری شدہ سونے کا اندازہ لگانے میں کئی گھنٹے لگے۔ انہوں نے بتایا کہ چوری شدہ سونے کا وزن 1.8 کلوگرام سے زیادہ ہے اور اس کی قیمت تقریباً1 کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی اندرونی شخص کا کام ہو سکتا ہے جس نے ماہر مجرموں کی مدد سے جرم کو انجام دیا۔ ہمیں سٹرانگ روم سے انگلیوں کے نشانات سمیت کچھ لیڈز ملی ہیں۔

بینک منیجر نیرج رائے نے پولیس کو بتایا کہ یہ سونا 29 لوگوں کا ہے جنہوں نے اس کے عوض قرض لیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اب آئے گا مزا!اسمارٹ فون کی بیٹری لائف کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟؟ بہترین فارمولا سامنے آ گیا

اناللہ وانا اليه راجعون اداکارہ دردانہ رحمن کا بیٹا انتقال کر گیا