اب آئے گا مزا!اسمارٹ فون کی بیٹری لائف کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟؟ بہترین فارمولا سامنے آ گیا
اب آئے گا مزا!اسمارٹ فون کی بیٹری لائف کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟؟ بہترین فارمولا سامنے آ گیا موجودہ عہد میں اسمارٹ فونز کے ڈسپلے زیادہ بڑے ہوچکے ہیں جبکہ متعدد ایسے فیچرز ڈیوائسز
میں موجود ہوتے ہیں جن کو بہت زیادہ پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو دن میں ایک سے زیادہ بار فون کو چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی فون کی بیٹری لائف جلد ختم ہونے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے برائٹ اسکرین، تیز پراسیسر،
پس منظر میں کام کرنے والی ایپس اور تیزرفتار انٹرنیٹ کنکشن وغیرہ۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے فون میں ہی چند فیچرز ایسے چھپے ہوتے ہیں جن سے ایک بار چارج ہونے کے بعد بیٹری کو زیادہ دیر تک استعمال کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔
ان فیچرز یا ٹپس کے بارے میں جان کر آپ اپنے فون کیبیٹری لائف کو بہتر بناسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی ایسی جگہ موجود ہیں جہاں فون کو چارج کرنا ممکن نہیں اور بیٹری کو زیادہ وقت تک چلانا چاہتے ہیں تو ڈیوائس کے پاور سیونگ موڈ کو ٹرن آن کردیں۔
ایسا کرنے سے فون خودکار طور پر ایسے فنکشن بند کردے گا جو بیٹری لائف کو جلد ختم کرتے ہیں۔ لگ بھگ تمام اینڈرائیڈ فون میں سیٹنگز میں جاکر بیٹری کے آپشن میں جاکر پاور سیونگ موڈ کو آن کیا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ فونز کے ڈسپلے اب کافی بڑے ہوتے ہیں اور ان کی روشنی بیٹری کو زیادہ تیزی سے ختم کرتی ہے۔
فون برائٹنس کو کم یا زیادہ کرنے کا طریقہ تو لگ بھگ سب کو ہی معلوم ہوتا ہے تو اسے بتانے کی ضرورت نہیں البتہ آٹو برائٹنس کو استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سیٹنگ سے بیٹری کی زیادہ پاور خرچ ہوتی ہے۔