لاہور میں پیش آیا حیران کُن واقعہ! 24 سالہ لڑکی نے 50
سالہ شخص سے شادی کیوں کر لی؟
پنجاب کی 24 سالہ شہزادی نے 50 سالہ بس ڈرائیور صادق کے پرانے گانو ں اور عادت واطوار سے متاثر ہوکر ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔24 سالہ دوشیزہ نے ایک یوٹیوبر کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں صادق کے ساتھ میاں چنوں سے لاہور تک لوکل بس کے ذریعے سفر کرتی تھی
،میں جب بھی بس میں بیٹھتی مجھے صادق کا اٹھنا بیٹھنا، گاڑی چلانااچھا لگتا تھا، کم بہت بولتے تھے، اس کے علاوہ صادق دوران سفر پرانے گانے سنتے تھے جو مجھے بہت پسند تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرا اسٹاپ آخری تھا، سارے مسافر بس سے اتر جاتے تھے اور میں بیٹھی رہتی تھی، یہی نہیں میں فرنٹ سیٹ کیلئے ایڈوانس بکنگ کرواتی تھی، میں نے ان سے محبت کا اظہاربھی خود کیا جس پر انہوں نے انکار نہیں کیا، محبت میں عمر نہیں دیکھی جاتی۔
شہزادی دوشیزہ نے کہا کہ صادق گلوکار عیسیٰ خیلوی کا’قمیض تیری کالی‘ سن رہے تھے جس نے مجھے متاثر کیا، صادق کے گانے سن کر میرے دل میں ان کیلئے محبت ابھری۔دوسری جانب بس ڈرائیور کے مطابق یہ میری پہلی شادی ہے سفر کے دوران میں شہزادی کو نوٹ کرتا تھا کہ وہ میرے لگائے گئے گانے بڑی غور سے سنتی ہیں
جس پر میں اللہ سے دعا کی کہ اللہ کرے یہ سواری میری ہوجائے، شادی کے بعد میں نے اس ٹیپ کو بھی باندھ کر رکھ دیا کیوں کہ یہ ٹیپ ہی ہماری شادی کی یادگار ہے اب نئی ٹیپ لگادی۔بس ڈرائیو ر صادق نے بتایا کہ شادی کے بعد میں نے کنڈکٹر کو جاب سے فارغ کردیا ہے اور اب اہلیہ شہزادی ہی بس روٹ ہوسٹ کے فرائض سرانجام دیتی ہیں اور مسافروں کو بس میں بٹھاتی ہیں۔