in

گیس کم آتی ہے تو اب یہ کام کریں ۔۔ چولہے میں کس چیز کا انجیکشن لگانے سے گیس کی کمی کیسے دور ہوگی؟ نیا طریقہ سردی میں زندگی آسان بنائے

گیس کم آتی ہے تو اب یہ کام کریں ۔۔ چولہے میں کس چیز کا انجیکشن لگانے سے گیس کی کمی کیسے دور ہوگی؟ نیا طریقہ سردی میں زندگی آسان بنائے

گیس کی لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ سردی میں ہوتی ہے اور وہ بھی ان اوقات میں جن میں بچے اسکول جاتے ہیں اور مرد حضرات اپنی نوکریوں کو اور پھر جب یہ واپس آتے ہیں تو اس وقت بھی گیس نہیں ہوتی۔ یہ پاکستانی خواتین کے لیے سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ بچے بھوکے پیٹ جاتے ہیں یا تو رات دیر کو اٹھ کر ان کیلئے کھانا بنا کر رکھیں، مگر گرم کرنے کے لیے بھی

گیس نہیں ہوتی۔ گیس کی اس لوڈشیڈنگ سے ہم لوگ ہر سال ہی پریشان رہتے ہیں کیونکہ پریشر کم سے کم کر دیا جاتا ہے۔ جب گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو وہ اس قابل نہیں ہوتی کہ جلدی سے ایک کپ چائے ہی تیار کرلی جائے

۔ سب سے بڑی مشکل کی بات یہ ہے کہ اس موسم میں اگر کوئی مہمان آ جائیں تو زیادہ شرمندگی ہوتی ہے۔ اکثر گیس تو پوری آرہی ہوتی ہے لیکن آپ کو وہ کم محسوس ہوتی ہے اور کھانا بنانے میں بھی وقت زیادہ درکار ہوتا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ چولہے کے برنر میں موجود چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں بھی کچرا گھس جاتا ہے

اور اس کچرے کی وجہ سے گیس ٹھیک سے برتن تک نہیں پہنچ پاتیبرنر کی صفائی ٹھیک سے نہ کی جائے تو بھی گیس ٹھیک سے نہیں لگتی چولہے میں اور یہ گیس کے ضیاع کی ایک بڑی وجہ ہے لہٰذا آپ چولہے کے برنر کو نکال لیں اور ایک انجیکشن میں لیموں کا رس، نمک اور سرکے کو مکس کرکے ڈالیں اور انجیکشن کی سوئی کو برنر پر موجود سوراخوں پر ڈالیں

اور روئی کی مدد سے اس کو ویڈیو میں دکھائے گئے طریقے سے صاف صفائی کریں اور خُشک ہونے کے بعد استعمال کریں، اس سے یقیناً گیس کا پریشر بڑھ جائے گا اور آپ آسانی سے اس کو استعمال کرسکیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انالله وانا اليه راجعون۔۔ صبح کرکٹر انور علی کے بارے می انتہائی افسوسناک اطلاعات

راحت فتح علی خان کو بھارت میں کیوں گرفتار کیا گیا؟؟11 سال بعد حقیقت بے نقاب