in

اوکے کا اصل مطلب جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اوکے کا اصل مطلب جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اگر یہ کہا جائے کہ انگریزی لفظ OKدنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں سے ایک ہے تو بے جا نہ ہو گا۔

بات بات پر OKبولتے ہو ئے آپ نے کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟ دراصل یہ لفظ پرانی انگریزی کے دو ا لفاظ

” Oll Korrect”کا مخفف ہے جن کا مطلب ہے “سب ٹھیک ہے ”۔ انیسویں صدی کے وسط میں امریکی شہرو ںبوسٹناور نیویارک میں غیر روایتی الفاظ کا استعمال عام تھا اوربڑے لفظوں کومختصر کر کے بولنا بہت پسند کیا جا تاتھا۔

اس دور میں” You know”کی جگہKYاور” Oll wright” کی جگہ OW جیسے مخفف عام استعمال کئے جاتے تھے ۔ اگرچہ ان میں سے اکثر مخفف وقت کے ساتھ ختم ہو گئے ،مگر ایک سیاستدان کی وجہ سے OKکا استعمال جاری رہا۔یہ سیاستدان وین بورین تھے جن کا عرف عام

“Old Kinderhook”تھا اور ان کے ساتھی اور کارکن انہیں مختصر ًاOKکہتے تھے اورانہوں نے ایک OKکلب بھی بنارکھاتھا۔اگرچہ اس لفظ کا تعلق سیاست سے توختم ہو گیالیکن “سب ٹھیک ہے” یا” ٹھیک” کے معنوں میں اس کا استعمال اب بھی بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رمیز راجہ کے انڈیا میں ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیرکھیل بھی بول اُٹھا

عورت کا دو لڑکیوں کے ساتھ شادی کے بعد ایک ایسا کام