in

اذان ایک بہت خوبصورت چیز ہے ۔۔ برازیل کے صحافی نے جب اذان سنی تو کیا کیا؟

اذان ایک بہت خوبصورت چیز ہے ۔۔ برازیل کے صحافی نے جب اذان سنی تو کیا کیا؟

ہمارا مذہبِ اسلام ہے ہی اتنا خوبصورت کہ لوگوں کے دلوں میں گُھل جاتا ہے۔ اس مذہب کی مٹھاس اذان ہے جس کی لفظ کسی غیر مسلم کے دل کو چھو لیں۔ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا ہے جب قطر میں موجود برازیل کے ایک صحافی نے اذان سنی تو انہوں نے اپنے جذبات کا شاندار لفظوں میں اظہار کیا۔

قطر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہاہے جہاں دنیا بھر سے لوگ اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے آرہے ہیں۔ قطر کی ہر چیز غیر ملکیوں کو متاثر کر رہی ہے جس میں وہاں کا سخت ترین قانون بھی شامل ہے۔وہیں جب غیر مسلم قطر میں مسلمانوں کی سرگرمیاں کو دیکھتے ہیں تو حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ میں تعریف بھی کرتے ہیں۔

برزییل سے آئےصحافی بھی قطر آکر یہاں کے اسلامی طور طریقوں سے متاثر ہوئے ہیں۔قطر میں برازیل کے اسپورٹس جرنلسٹ کارٹر نے اس ہفتے دوحہ کی ایک مسجد کے دورے کے دوران اذان سنی تو وہ سکون میں آگئے۔2022 فیفا ورلڈ کپ کے لیے قطر کا دورہ کرنے والے، کارٹر بتسٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اذان کی ایک کلپ شیئر کی اور انہیں دوحہ میں ملنے والی بہترین چیزوں میں سے ایک کے طور پر بیان کیا۔

میں ایک مسجد کے سامنے کھڑا تھا جب میں نے اذان سنی، یہ ایک پرانی روایت ہے جو مسلمانوں کو روزانہ نماز ادا کرنے کے لیے کہی جاتی ہے اور اسے دن میں کئی بار دہرایا جاتا ہے۔ یہ ایک بہترین چیز تھی جو میں نے یہاں قطر میں دیکھی ہے اور میں اس سے متاثر ہوا ہوں۔قطر میں قائم نیوز نیٹ ورک کے مطابق کارٹر حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لیے خلیجی ریاست پہنچے تھے اور اس کے بعد انہوں نے اپنی مہم جوئی کو آن لائن شیئر کیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ثانیہ مرزا کا دیوانہ اور مستانہ عاشق منظر عام پر آگیا

سیف علی خان کی طرف سے شادی کی پیشکش سے دو بار کیوں انکار کیا تھا