in

وزیر خزانہ شوکت ترین نے حقیقی طور پر قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

وزیر خزانہ شوکت ترین نے حقیقی طور پر قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

پاکستان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے واشنگٹن میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات پر بہت کوششیں کی۔ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ ہمارے پاس ڈیٹا بیس آ گیا ہے کہ ہر گھر میں آمدن کتنی ہے۔ عوام کوآٹا، چینی اور دالوں پر سبسڈی دیں گے۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے ساتھ اچھی اور مثبت ملاقات ہوئی۔ بہت سے شعبوں میں گروتھ کا ہدف حاصل کیا،آئی ایم ایف کو تفصیلات دے دی ہیں۔ آئی ایم ایف سے کہا ہم جو اعداد و شمار دے رہے ہیں، اسے ویلیڈیٹ کرے۔ توانائی سیکٹر سے متعلق معاہدے ہو گئے۔ تفصیلات 2،3 روز میں سامنے آئیں گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے آئے ہیں۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے پروگرام پر پیشرفت کو سراہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ امریکی معاون وزیر خارجہ سے کہا کہ غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔ تیل سمیت دیگر اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں اور کیوں ہورہی ہیں اس کی وجہ معلو م نہیں۔ عالمی وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئیگی ورنہ مہنگائی نیچے نہیں آئیگی۔ اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گئے، توانائی سیکٹر کے لیے معاہدے ہو چکے ہیں۔ آئی ایم ایف کو اعدادو شمار دے دیئے وہ آئندہ دو چار روز میں توثیق کریں گے۔ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں ٹریک اینڈ ٹریس برائے پاکستان ٹوبیکو، سیمنٹ ، چینی اور بیوریجز انڈسٹری کی بہتری شامل ہے، واشنگٹن میں سیکرٹری خزانہ یوسف خان، گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر اور پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے سٹرکچرل اصلاحاتی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے عوام کو مزید ڈرا دیا۔ انہوں نے کہا مہنگائی نیچے نہیں جائے گی۔ نچلے اور درمیانے طبقے کیلئے سود سے پاک قرضہ سکیم لا رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وادی گلوان میں بھارتی فوجیوں کی پٹائی، چین نے ویڈیو جاری کردی

نورمقدم کیس میں تہلکہ خیز موڑ آگیا، ق ت ل سے قبل تین دن نور کیساتھ کیا کیا جاتا رہا؟