in

چند سال قبل بی بی سی بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے کیا انکشاف کیا تھا ؟

چند سال قبل بی بی سی بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے کیا انکشاف کیا تھا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) آج سے 4 سال قبل بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کچھ معلوماتی باتیں بتائی تھیں ۔ پاکستان کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے اورچین اور روس اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ روس اور چین نے ویتنام اور امریکہ کی لڑائی میں بھی ویتنام کا ساتھ دیا تھا اور اب وہ شمالی کوریا کو بھی کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا شمالی کوریا جوہری ٹینکالوجی بنا سکتا ہے یا نہیں تو ہاں وہ بنا سکتے ہیں اور اس کا اندازہ انھیں شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان میزائیل پروگرام کے حوالے سے رابطوں کے دوران ان کے ماہرین سے ملاقاتیں اور کام کرنے سے ہوا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بتایا کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ان کا شمالی کوریا دو مرتبہ آنا جانا ہوا ان کی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہت بہتر ہے وہاں کے ماہرین بہت سمجھدار ہیں اور زیادہ تر روس سے تعلیم یافتہ ہیں۔تاہم وہ ڈاکتر خان نے اس امکان کو رد کیا کہ شمالی کوریا نے کبھی پاکستان کی ٹیکنالوجی اور علم سے کوئی فائدہ اٹھایا ہو گا۔’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کی مجموعی ٹیکنالوجی ہماری ٹیکنالوجی سے بہت بہتر ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی تو وہی پرانی ہے جو امریکیوں نے کی تھی عام ٹیکنالوجی، ہم نے کبھی نہ ان کی فکیلٹی دیکھی اور نہ ہی اس معاملے پر بات کی، ہم ان کے ساتھ پروگرام کرتے تھےجو سب کو پتہ ہے اور پاکستانی حکومت نے خود اعلان کیا کہ ہمارا ان سے رابطہ تھا۔’خیال رہے کہ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے ہائیڈروجن ہتھیار کا تجربہ کیا ہے جو ایک ایٹمی ہتھیار سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔(بشکریہ بی بی سی )

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بنگلہ دیش میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی افواہوں کے بعد پرتشدد واقعات پھوٹ پڑے،وزیراعظم سے فوج بھیجنے کا مطالبہ

کیا آپ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں ؟ صحافی کےسوال پر شاہ محمود قریشی کا ایسا جواب کہ آپ بھی حیران ہونگے