یہ انہیں بھائی مانتے ہیں اور 6 کروڑ تنخواہ دیتے ہیں ۔۔ بالی ووڈ کے ان 8 مشہور اداکاروں کی حفاطت کرنے والے خود کتنے امیر ہیں؟
انسان دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو اسے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں جاننے کا شوق رہتا ہے کہ وہ کیا کھاتے ہیں اور کیا پہنتے ہیں پھر کسی حد تک وہ بھی ان کے انداز کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
مگر آپ کو معلوم ہے کہ ان مشہور شوبز ستاروں کی جان کی حفاطت کرنے والے باڈی گارڈ ماہانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں، آئیے جانتے ہیں مزید اس کے بارے میں۔
دیپپیکا پڈوکون:
دیپپیکا پڈوکون جو اپنے باڈی گارڈ کو بھائی مانتی ہیں انہیں بھارتی رسم و رواج کے مطابق ہر رکشا بندھن پر راکھی بھی باندھتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کے باڈی گارڈ جلال پوری محنت و لگن کے ساتھ انہیں زیادہ ہجوم والی جگہ پر سے لوگوں کو بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ہر وقت ان کے ساتھ سائے کی طرح رہتے ہیں۔ دیپیکا اپنے باڈی گارڈ کو سالانہ 1 کروڑ روپے دیتی ہیں۔
شاہ رخ خان:
ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بادشاہ کی حفاظت پچھلے 9 سال سے روی کر رہے ہیں۔ یہی نہیں یہ شاہ رخ خان کی ہر چھوٹی بڑی خوشی میں شریک ہوتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان انہیں مٹھائی کھلا رہے تھے۔ شاہ رخ روی کو2 عشااریہ 6 کروڑ تنخواہ کے طور پر دیتے ہیں۔
امیتابھ بچن:
عرصوں سے فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کے چاہنے والے کروڑوں ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی حفاظت بھی پھر کچھ الگ طریقے سے ہی ہوتی ہے۔ امیتابھ بچن اپنے باڈی گارڈ جتندر شندے کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیتے ہیں۔
انوشکا شرما:
انوشکا شرما کے باڈی گارڈ ہیں پراکاش سنگھ جو فلم سیٹ ہو یا پھر کوئی تقریب ہر جگہ ان کی حفاظت کرتے نظر آتے ہیں اب انوشکا کی شادی کے بعد یہ ان کے شوہر ویرات کوہلی کی بھی حفاظت کرتے ہیں ۔ ان کی سالانہ تنخواہ 1 عشاریہ 2 کروڑ ہے۔
کترینہ کیف:
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنے بارڈی گارڈ دیپک کو سالانہ 1 کڑو دیتی ہیں اور ان پر بہت اعتبار بھی کرتی ہیں۔ دیپک کبھی شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ بھی ہوا کرتے تھے۔ اب دیپک بھارتی فلم انڈسٹری کے سب ستاروں کے باڈی گارڈوں میں سے دکھنے میں خوبصورت ہیں۔
اکشے کمار:
اکشے کمار ویسے تو مارشل آرٹ کے ماہر ہیں مگر انہیں بھی لوگوں سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ کی ضرورت پڑتی ہے جس کیلئے انہوں نے سیریش نامی ایک باڈی گارڈ رکھا ہے جسے یہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد تنخوا دیتے ہیں۔
سلمان خان:
سلمان خان کے باڈی گارڈ کو کون نہیں جانتا۔ سلمان باڈی گارڈ شیرا کو بھائیوں جیسا مانتے ہیں۔ سلمان شیرا کو سالانہ 2 کروڑ روپے دیتے ہیں۔
کنگنا رناوت:
ہمیشہ خبروں میں بنی رہنے والی کنگنا رناوت اپنے باڈی گارڈ کو گھر کا ایک فرد مانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال ان کی سالگرہ بھی مناتی ہیں۔ کنگنا باڈی گارڈ کمار کو 80 لاکھ کے قریب تنخواہ دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں حکومت کی جانب سے سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے۔