ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں بلیک میلنگ کی وجہ سے تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی ہوں ، عائشہ اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
لاہور سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے بیان کے بعد اس کے ساتھ ریمبو کو حراست میں لے لیا گیا ،عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کوقرار دیتے ہوئے انوسٹی گیشن پولیس کو تحریری بیان جمع کروا تھا ۔تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا ۔ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں ۔ ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ۔ ریمبو مجھے بلیک میل
کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ،اداکارہ نے اپنے بیان میں ریمبوسمیت 12افرادکے خلاف تحریری بیان دیا ۔خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے بیان کے بعد اس کے ساتھی ریمبوکوحراست میں لے لیا گیاہے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق خاتون نے ریمبو سمیت 12 افراد کے خلاف تحریری بیان دیا تھا جس کے بعد عائشہ کے ساتھی ریمبو کوحراست میں لے لیا ہے۔ڈی آئی جی کے مطابق خاتون نے واقعے کاذمے دارریمبواوراس کے ساتھیوں کو ٹھہرایا ہے۔