in

عمران خان کی والدہ کا نام سن کر پاکستان آ گئے ۔۔ عامر خان عمران خان سے ملنے اچانک کیوں آ گئے تھے؟

عمران خان کی والدہ کا نام سن کر پاکستان آ گئے ۔۔ عامر خان عمران خان سے ملنے اچانک کیوں آ گئے تھے؟

پاکستان اور بھارت کی شخصیات ویسے تو ایک دوسرے کو بہت قریب سے جانتی ہیں لیکن مودی حکومت کے بعد سے اب نہ کوئی شخصیت یہاں آتی ہے اور نہ بھارت جا پاتی ہے۔

لیکن ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے اس لمحے کے بارے میں جب اداکار عامر خان پاکستان آئے۔

عامر خان سابق وزیر اعظم عمران خان سے خاص طور پر ملاقات کرنے اور ان کی کاوشوں کو سراہنے پاکستان آئے تھے۔

چونکہ عمران خان شوکت خانم میموریل اسپتال کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں جو کہ چندے کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ عمران خان کے اس خواب سے کئی مشہور شخصیات بھی متاثر ہوئیں۔

18 سال پہلے اداکار عامر خان کی جانب سے پاکستان کا دورہ کیا گیا تھا جس میں انہوں نے عمران خان کی والدہ کے نام پر بنائے گئے اسپتال شوکت خانم میموریل اسپتال کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر عامر خان کی آنکھوں میں وہ تکلیف چہرے پر سنجیدگی اس بات کی عکاسی کر رہی تھی کہ وہ عمران خان کے اس اقدام سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب چونکہ خان صاحب کی والدہ بھی کینسر میں مبتلا تھیں تو اس بات نے عامر خان کو مزید متاثر کیا تھا یہی وجہ ہے کہ عامر خان سابق وزیر اعظم پاکستان کو دل سے پسند کرتے ہیں۔

یہ تصویر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شئیر کی تھی جس پر صارفین نے بے حد سراہا بھی اور شئیر بھی کی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

باجوہ ڈاکٹرائن کے تحت تو عمران خان نے 10 سال اقتدار میں رہنا تھا ، تو پھر اچانک تبدیلی کیوں لائی گئی ؟ کیا نیا اسکرپٹ تیار ہو چکا ؟ اندر کی بڑی خبر

میں شرمندہ ہوں، معاف کر دیں ۔۔ عامر لیاقت کے خلاف ویڈیو بنانے پر مشی خان رونے لگیں