in

بیٹا تکلیف میں تھا تو اکشے کمار نے مدد کی ۔۔ اداکار عمران ہاشمی بیٹے کے کینسر میں مبتلا ہونے پر تکلیف میں تھے، تو اکشے نے کیا کیا؟

بیٹا تکلیف میں تھا تو اکشے کمار نے مدد کی ۔۔ اداکار عمران ہاشمی بیٹے کے کینسر میں مبتلا ہونے پر تکلیف میں تھے، تو اکشے نے کیا کیا؟

مشہور شخصیات سے متعلق ویسے تو کئی خبریں ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو مداحوں کو بھی افسردہ کر دیتی ہیں۔

بھارتی اداکار عمران ہاشمی کا شمار فلم انڈسٹری کے ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ چند ہی فلموں میں کام کر چکے ہیں لیکن شہرت کو چار چاند لگا گئے، عمران ہاشمی ویسے تو کافی مشہور ہیں لیکن اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز تھے جب ان کے بیٹے آیان کینسر میں مبتلا ہوئے۔

2014 میں آیان ہاشمی جب 3 سال کے تھے تو کینسر کے پہلے اسٹیج میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد والد نے فلم انڈسٹری کو وقتی طور پر چھوڑ دیا تھا، عمران یوں ہو گئے تھے کہ جیسے ان کی دنیا تھم سی گئی ہو، بیٹے کو اسپتال میں دیکھ کر والد ٹوٹ کر رہ گئے تھے۔

لیکن ساتھ ہی عمران ہاشمی نے بیٹے اور خود کی اس جنگ میں ان کرداروں کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اخلاقی طور پر اور شاید مالی طور پر بھی انہیں سپورٹ کیا۔

بیٹے پر لکھی گئی کتاب دی کس آف لائف (The Kiss Of Life) میں عمران ہاشمی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اکشے کمار نے اس مشکل وقت میں ایک دن بھی انہیں اکیلا نہیں چھوڑا۔

روزانہ کی بنیاد پر کال کر کے اکشے آیان کی طبیعت معلوم کرتے تھے، اکشے کا کہنا تھا کہ ” تمہیں کچھ بھی چاہیے ہو، تو میں صرف ایک کال کی دوری پر ہوں۔ ساتھ ہی اکشے کہتے تھے کہ میں چند اچھے ڈاکٹرز کے بارے میں جانتا ہوں، کچھ بھی چاہیے ہو تو بتا دے۔

3 سالہ بیٹے کی عیادت کے لیے اکشے خود عمران ہاشمی کے گھر بھی گئے جب آیان نے کینسر کو شکست دی اور گھر پہنچے، تو اکشے کمار بھی آیان سے ملنے آئے اور آیان کو دیکھ کر اکشے کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ عمران ہاشمی کے لیے یہ بات بھی حیران کن تھی جب انہیں معلوم ہوا کہ اکشے والد بھی کینسر کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے تھے۔

واضح رہے 2014 میں عمران ہاشمی کے بیٹے آیان کینسر میں مبتلا ہو گئے تھے، 5 سالہ اس جنگ میں آیان نے کینسر کو شکست دی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دعا کے فضائل

بیس سال تک صرف شوہر کی آواز سننے کی خواہشمند عورت کا ایسا عمل جس نے تاریخ رقم کر دی