بیرونی ممالک کے دوروں نے اسے کتنا خراب کیا ؟ اسکا ایک بیٹا بھی تھا وہ اب کہاں ہے ؟
لاہور (ویب ڈیسک) نوجوان خاتون صحافی تہمینہ خالد اپنی ایک تحریر میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ قندیل بلوچ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی
“سیلفیز” کی بدولت ہزاروں کی تعداد میں فالوورز بنانے میں کامیاب ہوگئی تھیں ۔ پاکستان کی معروف ماڈل ،اداکارہ اور گلوکارہ قندیل بلوچ نے اپنی متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل نیٹ ورکنگ
سائٹ فیس بک پر شئیر کر کے شہرت حاصل کی۔ جس کے باعث انہیں تنازعات کی کوئین کہا جانے لگا۔پنجاب کے جنوبی ضلع مظفر گڑھ میں پیدا ہونے والی فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔ ان کے تین بھائی اور ایک بہن ہے۔
انہیں زمانہ طالب علمی سے ہی شوبز میں آنے کا شوق تھا لیکن ان کے گھر والے ایسا نہیں چاہتے تھے۔ لہٰذا والدین نے 2008 میں ایک قریبی عزیز عاشق حسین بلوچ سے 17 سال کی عمر میں ان کی شادی کر دی۔ قندیل بلوچ کی یہ شادی ایک سال ہی چل سکی۔ اس دوران ان کا ایک بیٹا بھی ہوا۔والدہ کے مطابق انہوں نے اپنے خاوند کے رویے اور تنگ نظر سوچ کے باعث ان سے علیحدگی اختیار کی تو گھر والوں نے بھی اسے اچھا
نہیں سمجھا۔ جس پر وہ لاہور آ گئیں اور مختلف کمپنیوں کے لیے ماڈلنگ شروع کر دی۔اس کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی کام کا آغاز کر دیا۔ ان کے گھر والے ان سے ناراض تھے اسی لیے انہوں نے شوبز کی دنیا میں اپنی خاندانی پہچان چھپانے کے لیے اپنا نام قندیل بلوچ رکھا۔ وہ کافی چنچل اور خوش مزاج تھیں۔انہیں سب سے زیادہ شہرت سوشل میڈیا سے ملی جہاں
مختلف ویڈیوز کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات کے ساتھ سیلفیاں بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا ان کا شوق تھا۔ قندیل بلوچ اُس وقت سب سے پہلے میڈیا کی نظروں میں آئیں۔ جب انھوں نے نجی چینل پر گلوکاری کے ایک مقابلے میں آڈیشن دیا۔ تاہم اس پروگرام کی جج بشریٰ انصاری نے انہیں مقابلے سے ہاتھ پکڑ کر باہر نکال دیا تھا۔
قندیل بلوچ کو پاکستان میں 2014 میں اُس وقت شہرت ملی جب ان کی ایک ویڈیو
انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔ جس میں وہ سوال کرتی ہوئی نظر آئیں،”میں کیسی لگ رہی ہوں”؟ اس کے بعد انھوں نے “قندیل بلوچ آفیشل” کے نام سے اپنے فیس بک پیج پر کئی متنازع ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔ جن پر تنقید بھی کی گئی جبکہ ان کے مداح ان تصاویر اور ویڈیوز کو ماڈل کی آزادی قرار دیتے تھے۔قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کئی طریقے آزمائے۔ جن کا وہ برملا اظہار بھی کرتی تھیں۔
قندیل نے اپنی اسی کمائی سے بھائی کو موبائل کی دکان کھلوا کر دی تھی۔ ماں باپ کو ملتان میں گھر دلوایا، چھوٹی بہن کا جہیز جمع کرکے اُس کی شادی کی۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی خواہش مند تھیں اور ریحام خان سے طلاق کے بعد انہوں نے عمران خان کے لیے کئی ویڈیوز بھی بنائیں۔ ماڈل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کی فتح کے حوالے سے بھی ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ انہوں نے پاکستان کے اس وقت کے کپتان شاہد آفریدی کے لیے بھی ویڈیو پیغام دیا تھا کہ اگر وہ ہندوستان سے میچ جیت کر آئیں گے تو وہ اپنے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی۔اس قسم کی اطلاعات بھی گردش کر رہی تھیں کہ قندیل بلوچ ہندوستان کے مشہور رئیلٹی شو “بگ باس” کے نئے سیزن کا حصہ ہوں گی اور ماڈل نے اپنے فیس بک پیج پر بھی اس کا ایک اشارہ دیا تھا ۔
اس واقعہ کے کچھ روز بعد قندیل بلوچ کی دو شادیوں کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔سب سے پہلے پشاور کے رہائشی شاہد بلوچ نے دعویٰ کیا تھا کہ جولائی 2003 میں انھوں نے قندیل بلوچ سے کورٹ میرج کی تھی، لیکن ان کے خاندان والوں نے انھیں
قبول نہیں کیا تھا۔ بعدازاں انھوں نے قندیل بلوچ کو طلاق دی تھی۔ دوسری بار کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر کے رہائشی عاشق حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی 22 فروری 2008 کو فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ سے شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس پر قندیل نے اس کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔
ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران قندیل کا کہنا تھا کہ ان کی کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین سے شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔قندیل بلوچ کے والدین مظفر گڑھ چھوڑ کر ملتان میں رہنے لگے۔ ان کی اپنی بیٹی سے بھی صلح ہو گئی تھی میڈیا نے قندیل کا نماز جنازہ ادا کیے جانے کے موضوع کو بھی نہ بخشا۔ اسے بھی ٹاک شوز میں زیر بحث لایا گیا کہ کیا ایسی
عورت کی نمازجنازہ ادا ہونی چاہیے جس کے جواب میں کہا گیا کہ اگر ایسی عورت کی نماز جنازہ نہ ادا کی جائے تو پھر ایسی عورتوں سے مستفید ہونے والے مردوں کی بھی نماز جنازہ ادا نہیں کی جانی چاہیے۔قندیل کے زندہ تھرکتے جسم کو دیکھنے والوں کی تعداد فیس بک پر سات لاکھ سے زیادہ تھی اور اس کے
کفن میں لپٹے مردہ جسم کو کندھا دینے والے سینکڑوں بھی نہ تھے ملزم نے بیان دیا کہ قندیل بلوچ نے ایک عالم دین مفتی عبدالقوی کو بھی اپنے ساتھ سیلفیاں بنا کر بدنام کیا۔ اسی بیان پر پولیس نے مفتی عبدالقوی کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔قندیل بلوچ کی والدہ نور بی بی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے وسیم اور عارف بے گناہ ہیں۔