in

شادی کی تصویر دیکھ کر تو پہچان میں ہی نہیں آ رہیں ۔۔ پاکستانی اداکاراؤں کی شادی کی پُرانی تصاویر، پہچانیں کون ہیں؟

شادی کی تصویر دیکھ کر تو پہچان میں ہی نہیں آ رہیں ۔۔ پاکستانی اداکاراؤں کی شادی کی پُرانی تصاویر، پہچانیں کون ہیں؟

پرانے دور کی شادی کی تصاویر آج کے دور سے بالکل مختلف ہیں۔ پہلے سارا خاندان شادی میں دولہے اور دلہن کے ہمراہ تصاویر بنواتا تھا۔ دولہے دلہن سے زیادہ تو خاندان والوں کی تصاویر ہوتی تھیں۔

پہلے شادی میں لہنگا اور غرارہ بھی آج کے دور سے ذرا مختلف تھا۔ کلا بتو کے دھاگے سے کڑھائی اور ذری کا نفیس کام کیا جاتا تھا۔ پھر میک اپ بھی مختلف انداز کا تھا، بالوں میں گجرے بھی لازمی لگائے جاتے تھے۔ ان تصاویر کو دیکھ کر پرانے دور کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔ مشہور اداکاراؤں کی شادی کی تصاویر آپ بھی دیکھیئے:

٭ اداکارہ جویریہ سعود کی شادی کی تصویر ہے جس میں وہ لال اور جامنی رنگ کا لہنگا پہنی ہوئی ہیں۔ ان کی شادی 25 دسمبر 2005 کو ہوئی تھی۔ اب ان کے 2 بچے ہیں۔

٭ اداکارہ روبینہ طارق اب بھی بالکل ویسی ہی نظر آتی ہیں جیسے وہ ماضی میں دکھتی تھیں۔ البتہ ان کے شوہر طارق مرزا میں واضح فرق نظر آرہا ہے۔ اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔ ان کی بیٹی منا طارق بھی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے۔

٭ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ اور عثمان پیرزادہ کی جوڑی مقبول ترین جوڑی ہے۔ ان دونوں کی شادی 1975 میں ہوئی۔ اس وقت سے اب تک یہ دونوں ایک ساتھ ہیں۔ ان کی جوڑی کو ساتھ دیکھ کر مداح خوب دعائیں دیتے ہیں۔ کچھ ماہ قبل ان کا ایک فوٹوشوٹ بھی پسند کیا گیا تھا جس میں یہ دونوں ایک ساتھ ایک جیسے کپڑے پہنے ہوئے ایک جیسے لگ رہے تھے۔

٭ اداکارہ ارم اختر ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور اب بھی مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی رہتی ہیں۔ ان کی شادی اختر بلگرامی سے ہوئی اور اب ان کے 2 جوان بیٹے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

’’ میں کسی اور کا شکار کرنے کے لیے ایک ’ چارہ ‘ ہوں‘‘ حکومت کو ایک اور سُبکی کا سامنا ، فرح خان نے بڑا فیصلہ کر لیا