in

” میاں بیوی اور دھاگے سے لٹکتا ہوا ایک سیب “ ریٹنگ کے چکر میں جگن کاظم کے مارننگ شو میں تمام حدیں پار کر دی گئیں ، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

” میاں بیوی اور دھاگے سے لٹکتا ہوا ایک سیب “ ریٹنگ کے چکر میں جگن کاظم کے مارننگ شو میں تمام حدیں پار کر دی گئیں ، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستانی ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی تشہیر کے پیش نظر اس پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اسلام آباد کی جانب سے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا تھا تاہم ابھی تک اس پر کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے ۔ٹک ٹاک کے ذریعے کئی نوجوان لڑکیوں اور لڑکیوں کو راتوں رات شہرت ملی اور انہیں ٹی وی پر بھی کام کرنے کے مواقعے ملنا شروع ہو گئے ۔

یہاں پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ریٹنگ کے چکر میں مبینہ بے حیائی کی تمام ترحدیں پار کر دی گئیں ہیں اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کے غصے کو آسمانوں پر پہنچا دیاہے اور اس مارننگ شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آ رہاہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ جگن کاظم کے شو کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ’ عامر خان ‘ بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہیں ،ان کی ویڈیوز جب ٹک ٹاک پر وائرل ہوئیں تو انہیں ’ مفتی تقی لاہوری ‘ کا نام دیا گیا تاہم بعدازاں ان کا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نام ’ عامر خان ‘ ہے اور یہ خاتون ان کی اہلیہ ہیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ خوبرو خاتون ان کی چوتھی بیوی ہیں ۔

مارننگ شو کے وائرل ہونے والے کپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ” سیب کو دھاکے کے ساتھ ساتھ چھت سے لٹکایا گیا ہے اور ان میاں بیوی سمیت دو اور جوڑے بھی اس کھیل میں شریک ہیں ، لٹکتے ہوئے سیب کو لڑکی اور لڑکے دونوں اپنے مرد پارٹنر کے ساتھ ہاتھ پیچھے باندھے ہوئے کھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ “

اس سارے کھیل میں مبینہ بے حیائی کا عنصر صاف دکھائی دے رہاہے جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ” بائے کاٹ مارننگ ود جگن کاظم “ کا ہیش ٹیگ بھی چلایا ۔

مہر نوید نامی ٹویٹر صارف نے مارننگ شو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ” مارننگ شوکے نام پر بے حیائی عروج پر ہے ، ان کو لگام ڈالنے والا ادارہ خود سو رہاہے ۔“

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تمام سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد۔۔۔عمل نہ کرنے پرس، زا دینے کااعلان

ہم بھی ایک اسلامی ملک و معاشرہ ہیں ، خواتین کے حوالے سے آپ ہمیں دیکھ لیں ۔۔۔۔۔۔