میرا اور میرے بچوں کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں.. جمائما گولڈ اسمتھ نے تنگ آ کر حامد میر کو مزید کیا جواب دیا؟
گزشتہ روز چند پاکستانیوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا جس کے بعد جمائما نے مختلف ٹوئٹس کرکے اپنی رائے کا اظہار کیا اور پاکستان کے معروف صحافی حامد میر سے بھی نوک جھونک ہوئی۔
جمائما نے لکھا کہ “میرا اور میرے بچوں کا پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں میرے بچے عام شہری ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی موجود نہیں۔ جمائما کے جواب میں حامد میر کا کہنا تھا کہ آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں لیکن ن لیگ کے منسٹرز کے خاندان کی خواتین کو گالیاں دی جاتی ہیں جبکہ ان کا بھی سیاست سے کوئی تعلق نہیں آپ کم سے کم اس عمل کی مذمت کرسکتی ہیں اور دوسرا یہ کہ آپ کا بھائی زیک گولڈ اسمتھ پاکستانی سیاست میں مداخلت کررہا ہے جبکہ اسے اس سے دور رہنا چاہئے۔
بھائی اور سابق شوہر کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں
اس بات کے جواب میں جمائما نے کہا کہ میں بہت احترام سے یہ بات دوبارہ دہرا رہی ہوں کہ میرا اپنے سابق شوہر یا بھائی کے کسی بھی سیاسی عمل سے کوئی تعلق نہیں۔
عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کی سیاسی کمپئین
بات صرف اتنی ہی نہیں رہی بلکہ حامد میر نے زیک گولڈ اسمتھ کا ایک پرانا ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سلیمان گولڈ اسمتھ اپنے انکل کے ساتھ مل کر پاکستانی صادق خان کے خلاف کیمپئین چلاتے رہے پھر بھی کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستانی سیاست سے دور ہیں۔ اس پر جمائما نے کہا کہ خدارا بس کر دیں وہ یہ کام چھٹیوں میں کررہا تھا اور تب وہ ایک کم عمر نوجوان تھا۔