in

لوگوں کے گھروں میں جھاڑو دیتی تھی لیکن ۔۔ جھاڑو پونچھا کرنے والی خاتون جب پہلی مرتبہ مکہ پہنچی تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

لوگوں کے گھروں میں جھاڑو دیتی تھی لیکن ۔۔ جھاڑو پونچھا کرنے والی خاتون جب پہلی مرتبہ مکہ پہنچی تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ سب کے دل کو چھو لیتی ہیں۔ کچھ ویڈیوز صارفین کو افسردہ اور جذباتی بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو مسجد نبوی ﷺ میں دیکھا جا سکتا ہے، خاتون کا تعلق پاکستان کے شہر ملتان سے ہے۔

بزرگ خاتون ملتان میں جھاڑو پونچھے کا کام کرتی ہے، رزق حلال کمانے کی خاطر خاتون گھروں میں کام کرتی ہے اور اپنا پیٹ پالتی ہے۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنے والی ماسی کا بس ایک یہ خواب تھا کہ کسی طرح اللہ کے گھر کی زیارت اور آقائے دو جہاں ﷺ کے شہر کا دیدار ہو سکے۔

خاتون کرائے کے گھر میں رہتی ہے جبکہ شوہر کا کچھ وقت پہلے ہی انتقال ہوا ہے۔ ویڈیو بنانے والی خاتون سے بات کرتے ہوئے ماسی نے بتایا کہ وہ 2 لاکھ 15 ہزار روپے دے کر اللہ کے گھر آئی ہیں، اور وہ اپنی زندگی میں پہلی بار اس مقدس مقام پر موجود ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کیونکہ میں جھاڑو پونچھا اور کپڑے دھو کر پیسے اکٹھے کر رہی تھی، اللہ نے مجھے یہ سعادت نصیب کری۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعلیم مکمل!!! عمران خان کے بیٹے اب کیا کرنے والے ہیں ؟ پوری قوم کیلئے بڑی خبر آگئی

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پس پردہ کیا کوششیں ہوئیں ؟؟وہ کونسا”ٹرمپ”کارڈ تھا جو خان صاحب کھیلتے کھیلتے رہ گئے؟