خریدوفروخت کی منڈی میں ایم کیوایم نے طوائفوں کے اصولوں کو بھی مات دے دی ہے،پی ٹی آئی رہنما کی شدید تنقید
حیدرآباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی نائب صدر یاسین بلوچ اور سینئر ر ہنما ابراہیم قاضی نے کہا ہے کہ طوائف بھی بکتی ہے تو اپنی حیثیت اور خریدار کے معیار کو دیکھ کر بکتی ہے، خریدوفروخت کی منڈی میں ایم کیوایم نے طوائفوں کے اصولوں کو بھی مات دے دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) سے معاہدہ نہیں کیا بلکہ سینکڑوں بے گناہ مہاجروں کے لہو سے غداری کی ہے۔ معاہدہ کرتے وقت ایم کیوایم نے نواز شریف دور حکومت میں 1992ء کا بے رحمانہ اور سفاکانہ آپریشن بھی پھیلا دیا، جب
کراجی کی گلی کوجوں میں روزانہ بے گناہ نوجوان مہاجروں کی بے گور وکفن لاشیں ملتی تھیں ، بے نظیر حکومت میں ہونیو الا قلعہ آپریشن بھی بھلادیا جس کے دوران بربریت اور وحشت کا نیا کھیل رقم ہوا تھا اور جس کے دوران اپنی عزتوں کی حفاظت کرتے ہوئے سینکڑوں خواتین نے سینکڑوں فٹ کی بلندی سے چھلانگیں لگا
کر خود کو لہولہان کیا تھا۔ جب سروںپر قرآن رکھ کر احتجاج کرنے والی خواتین کو گولیوں سے بھون دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں موجود سیاسی بحران کی ذمہ دار صرف اور صرف ایم کیوایم ہے اور یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اس معاہدے کی رو سے مہاجروں کو کچھ ملنے والا نہیں ،
اس معاہدے کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول ہے۔ جو وزارتوں، گورنری، ٹھیکے اور پوسٹنگ آرڈر کے گرد گھوم رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان واحد پاکستانی لیڈر ہے جس نے قوم کو عزت اور
غیرت کے ساتھ زندہ رہنے کا حوصلہ دیا ہے، اس نے باوقار اور خوددار پاکستان کی ترجمانی کی ہے۔ وہ پاکستان کی خودداری اور خودمختاری پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔