عمران خان جاتے جاتے اپنے وزراء کو بڑا سرپرائز دےگئے
عمران خان جاتے جاتے اپنے وزراء کو بڑا سرپرائز دےگئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی عمران خان نے رات کے اندھیرے میں وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا اور جاتے جاتے اپنی حکومت کے وفاقی وزراء کو بڑا سرپرائز دے گئے۔ عمران خان بنی گالا روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی۔
جبکہ سابق وزیراعظم کا ذاتی سٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے چلا گیا۔وفاقی وزراء اسد قیصر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری عمران خان سے ملنے پہنچے تو پتا چلا اب یہاں کوئی نہیں ہے،
تمام وزراء اور معاونین کی پی ایم ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر کہیں ان کے حق میں تو کہیں ان کے خلاف بیانات سامنے آرہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک حامی کارکن نتاشہ وقاص کی ویڈیو وائرل ہے جس میں جذباتی بھی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں ہے اور انھیں ہٹا دیا گیا ہے اور یہ کرپٹ لوگ ایک بار پھر ہم پر حکمران بن کر بیٹھ جائیں گے۔
ویڈیو میں نتاشا پاکستانی عوام کو طیب اردوان کے حق میں ترکی کی عوام کا ڈٹ کر کھڑے ہو جانے کا واقعہ یاد دلارہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ترکی کی عوام نے بھی تو طیب اردوان کو جانے نہیں دیا تھا
لیکن پتہ نہیں ہماری عوام کیسی ہے؟برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاید ہم کرپٹ حکمرانوں کے ہی قابل ہیں، ہم ایک اچھے لیڈر کے قابل ہی نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ اسی لیے فرماتا ہے، جیسی عوام ویسا لیڈر ۔