in

کیا واقعی ڈونلڈ لو نے پاکستان کو دھمکی دی ؟ اینکر ندیم ملک کا بڑا دعویٰ

کیا واقعی ڈونلڈ لو نے پاکستان کو دھمکی دی ؟ اینکر ندیم ملک کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن ندیم ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے سفیر کو بلا کر دھمکی نہیں دی بلکہ امریکی سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران ڈونلڈ لو نے  روس اور یوکرین کی صورت حال کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کی وضاحت پیش کی تھی۔

اس کے  علاوہ  کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، اگر کوئی ثبوت ہے تو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم ملک نے کہا

کہ پاکستان کے امریکہ میں تعینات سفیر اسد مجید کو امریکی دفتر خارجہ بلایا گیا  اور روس کے دورے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، 7 مارچ کو میٹنگ ہوئی اور 8 مارچ کو وہ کیبل پاکستان میں موجود تھی،

اگر کوئی سنگین نوعیت کا خطرہ ہو تا ہے تو سفیر اس کی کاپیاں صدرِ مملکت، وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بھیجتا  لیکن یہ کیبل صرف دفتر خارجہ کو بھیجی گئی۔ بیس دن تک اس پر کوئی ایکشن نہیں ہوا لیکن 27 مارچ کو عمران خان نے کہا

کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے، باہر سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ندیم ملک نے سوال اٹھایا کہ اگر ملک کی سلامتی کو خطرہ تھا تو اس کا جشن منائیں گے یا آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو بلا کر حکم دیں گے کہ یہاں حکومت  تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

اور  ہمارے کچھ لوگ غداری میں ملوث ہیں ، ان کو پکڑ کر آرٹیکل 6 لگائیں اور ڈی چوک میں الٹا لٹکائیں؟ تب تک وزیر اعظم نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا، جس دن میڈیا پر سوال اٹھایا گیا اس کے بعد  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خاتون اول کوسونے کا سیٹ پیش کیے جانے کی افواہوں پر ملک ریاض حسین کا دوٹوک اعلان

اگر راز کھول دیے تو قیامت آجائے گی.. عمران خان کے خلاف غصے میں بولتے عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائرل