خاتون اول کوسونے کا سیٹ پیش کیے جانے کی افواہوں پر ملک ریاض حسین کا دوٹوک اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد حکومت اوراپوزیشن کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے مختلف دھڑوں کی بھی ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی جاری ہے اور اس ماحول میں کچھ ایسے لوگوں کے بھی نام لیے جارہے ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔
اور انہیں بھی قوم کو وضاحت دینا پڑرہی ہے، پی ٹی آئی کے ناراض رہنماءعلیم خان سے منسوب ایک ایسی ہی آڈیو پر بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے دوٹوک اعلان کردیا۔
سوشل میڈیاپر ملک ریاض حسین کی طرف سے بتایاگیا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر میری طرف سے خاتون اول کو سونے کا سیٹ پیش کیے جانے بارے علیم خان سے منسوب ایک آڈیو گردش کررہی ہے ،
یہ بات بالکل بے بنیاد اور غلط ہے ۔ میں واضح طورپر اس کی تردید کرتا ہوں اور ایسے معاملات میں ملوث کرنے کی بدنیتی پر مبنی کوشش کی بھی مذمت کرتا ہوں جو میرے متعلق نہیں ‘۔ دوسری جانب چوہدری شجاعت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا ہے ، وزیراعظم نے عد م اعتماد معاملہ ختم ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل کی ۔
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جس دوران شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم عمران خان ق لیگ کے اراکین اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے ، پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں اراکین سے رابطوں پر رپورٹ پیش کریں گے ،
وزیراعظم عمران خان لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنان سے افطار پارٹی کے دوران خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی اراکان پنجاب اسمبلی کے مختلف گروپس سے ملاقات کروائی جائے گی۔