کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے، رات گئے بڑی بریکنگ نیوز آگئی
شہر قائد میں متوقع طوفان کے پیش نظر کل متاثرہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یہ اعلان چیئرمین آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی کی جانب سے کیا گیا ہے۔چیئرمین حیدرعلی کی جانب
سے کیے جانے والے اعلان کے
تحت کل پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رکھے جائیں گے۔انہوں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کراچی میں متوقع بارش اور طوفان کے باعث متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین حیدر علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ والدین کی پریشانی کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ چیئرمین آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے واضح کیا ہے کہ جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔