in

ہر آنکھ اشکبار!! معروف آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ انتقال کرگئے

ہر آنکھ اشکبار!! معروف آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ انتقال کرگئے

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ سپنر شین وارن انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا ’فوکس سپورٹس‘ کے

مطابق آسٹریلوی سپنر 52 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، ان کا انتقال تھائی لینڈ میں ہوا، تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے وہ چل بسے۔

خاندان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شین اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے، ۔ خاندان اس وقت رازداری کی درخواست کرتا ہے

اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی لیگ سپنر 13 ستمبر 1969 کو آسٹریلوی شہر وکٹوریہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 145 ٹیسٹ، 194 ون ڈے اور 301 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔

اپنے کیریئر کے دوران ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 3154 رنز بنائے جبکہ ون ڈے میں 1 ہزار 18 رنز بنائے، ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 12 نصف سنچریاں بنائی

جبکہ ون ڈے میچ ایک نصف سنچری سکور کی۔ اگر باؤلنگ کی بات کی جائے تو انہوں نے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں

جس میں 71 رنز دے کر 8 وکٹیں بہترین باؤلنگ ہے، ون ڈے میں انہوں نے 194 ون ڈے میچز میں 293 وکٹیں حاصل کیں، فرسٹ کلاس کیریئر میں 301 میچز میں 1 ہزار 319 وکٹیں حاصل کیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دن میں کسی بھی وقت دودھ میں یہ چیز ملا کر کھا لیں؟ ہڈیوں، جسمانی ، کمر درد اور چڑاچڑاپن سے فوری نجات پائیں

اکثر خطوں پر P کا حرف کیوں لکھا ہوتا ہے؟وہ بات جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں