in

اور جسے اللہ ہدایت دے۔۔!!! ایک اور گلوکار نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیر باد کہہ دیا

اور جسے اللہ ہدایت دے۔۔!!! ایک اور گلوکار نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیر باد کہہ دیا

بھارتی گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیرباد کہہ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدر

آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ

وہ موسیقی خیرباد کہہ رہے ہیں کیونکہ اسلام میں میوزک حرام اور ممنوع ہے۔روحان ارشد نے11 نومبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اللہ تعالی

کی طرف سے ہدایت ملی ہے جس کے بعد انہوں نے موسیقی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے سے خوش ہوں اور اس کے بارے میں کبھی دوسرا خیال نہیں آیا، میں اپنے آپ کو موسیقی سے متعلق کچھ کرنے سے روکوں گا،

میں جانتا ہوں کہ موسیقی اسلام میں گناہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خدا میری زندگی میں کچھ کرنے میں مدد کرے گا لیکن میں یوٹیوب پر مواد اپ لوڈ کرنا نہیں چھوڑوں گا۔واضح رہے کہ روحان ارشد نے 2019 میں ریلیز ہونے والے اپنے ریپ گانے میا بھائی کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیس بک سے 50 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کرنا ممکن، مگر کیسے ؟ طریقہ جانئیے

ماں کا ادب اور مسجد