in

آج کی بڑی خبر۔۔ موجیں ختم، حکومت نے فری لانسرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آج کی بڑی خبر۔۔ موجیں ختم، حکومت نے فری لانسرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے منی لانڈرنگ کے خطرے کے پیش نظر ملک کے فری لانسرز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’ پرو پاکستانی‘ کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک میٹنگ میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے منی لانڈرنگ کے خطرے کے پیش نظر ملک کے فری لانسرز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیوز ویب سائٹ’ پرو پاکستانی‘ کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک میٹنگ میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے

کہ ایف بی آر اور سٹیٹ بینک آف پاکستان اس خطرے کا اظہار کر رہے ہیں کہ غیر رجسٹرڈ فری لانسرز منی لانڈرنگ کا ایک ممکنہ ذریعہ ہو سکتے ہیں۔چنانچہ حکومت انہیں رجسٹرڈ کرنا چاہتی ہے۔

کہا گیا ہے کہ اس طریقے سے منی لانڈرنگ اور دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت ہو سکتی ہے۔ لہٰذا ہمیں فری لانسرز کو رجسٹرڈ کرنا ہو گا اور بیرون ممالک سے ادائیگیوں کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنانا ہوگا۔ کمیٹی کے اراکین نے حکومت کے اس فیصلے پر کہا کہ حکومت فری لانسرز کو سہولیات دینے کی بجائے ان کے لیے الٹا مسائل کھڑے کرنا چاہتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اچھے اور برے انسان کی نشانی

شیخ رشید کی چھٹی۔۔نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ اچانک اہم ترین اعلان کر دیا گیا