ماضی کے مقبول اداکار ایاز نائیک نے کیسے تنہا زندگی گزار دی؟
ماضی کے معروف اداکار ایاز نائیک کا شمار اپنے وقت کے مقبول ترین ڈرامہ اداکاروں میں کیا جاتا تھا- انہوں نے اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھوا- پرکشش چہرے کے سبب یہ بہت جلد اپنے مداحوں کے دل میں جگہ بنا لیتے- ایاز نائیک کا تعلق ایک انتہائی پڑھے لکھے گھرانے
ماضی کے معروف اداکار ایاز نائیک کا شمار اپنے وقت کے مقبول ترین ڈرامہ اداکاروں میں کیا جاتا تھا- انہوں نے اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھوا- پرکشش چہرے کے سبب یہ بہت جلد اپنے مداحوں کے دل میں جگہ بنا لیتے-
ایاز نائیک کا تعلق ایک انتہائی پڑھے لکھے گھرانے سے ہے۔ ان کے والد ریڈیو پاکستان سے جبکہ والدہ ٹی وی اور فلم کی دنیا سے وابستہ تھیں۔۔ایاز نائیک محض تین سال کے تھے تو اپنی والدہ زمرد نائیک کے ساتھ ایک ڈرامہ میں بھی نظر آئے۔۔۔
گیارہ سال کی عمر میں بھی انہوں نے ایک ڈرامہ میں کام کیا اور پھر وہ واحد اداکار تھے جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی جاری رکھا۔۔۔وہ سترہ سال کے تھے تو انہوں نے فلمی دنیا میں کامیاب ترین فلم میں کام کیا۔۔۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں انہیں ہیرو کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ایاز نے اپنی طبعیت کو دیکھتے ہوئے سپورٹنگ کردار قبول کیا- اس فلم میں ان کا کردار فیصل رحمان کے دوست کا تھا جس کے بعد یہ دونوں اداکار حقیقی زندگی میں بھی دوست بن گئے-
ایاز نائیک کا چونکہ تعلیمی سلسلہ بھی جاری تھا تو انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے سول سرونٹ کی ملازمت بھی حاصل کی۔۔۔اس کے بعد ہی انہوں نے ایک مرتبہ پھر شوبز میں قدم رکھا اور بڑے بڑے ڈراموں میں کام کیا- ڈرامہ انڈسٹری میں جب وہ آئے تو ایک انتہائی کامیاب ڈرامہ ’’دستک‘‘ میں انہوں نے اداکارہ شازیہ اختر کے ساتھ کام کیا۔۔۔یہ ڈرامہ تو مقبول ہوا ساتھ ہی ان دونوں کی محبت کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔۔۔ایاز نائیک اور شازیہ اختر کی شادی ہوئی
لیکن بدقسمتی سے یہ شادی ناکام بھی ہوگئی۔۔۔ اس کے بعد ان دونوں نے ہی زندگی میں کسی کو شامل نا کیا۔۔۔ایاز نائیک کے بال اب سفید ہوچکے ہیں لیکن محبت کا کوئی جذبہ ان میں بیدار نا ہوا۔۔۔ایاز نائیک نے شاید اس محبت کو زندگی کی آخری محبت ہی جانا۔۔۔وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے لیکن انہوں نے زندگی میں تنہائی کو اپنا ساتھی بنا لیا۔۔۔ایاز نائیک کئی برس سے راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ابھی بھی ایک سرکاری عہدے پر فائز ہیں- ایاز مالی طور پر تو مستحکم ہیں لیکن گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں-