in

امیروں کے نخرے!! اب روبوٹس کس ارب پتی کاروباری شخصیت کے ملازم ہوں گے؟ سن کر آپ بھی حیران ہوجائیں

امیروں کے نخرے!! اب روبوٹس کس ارب پتی کاروباری شخصیت کے ملازم ہوں گے؟ سن کر آپ بھی حیران ہوجائیں

امیروں کے نخرے!! اب روبوٹس کس ارب پتی کاروباری شخصیت کے ملازم ہوں گے؟ سن کر آپ بھی حیران ہوجائیں

ممبئ: (ویب ڈیسک) انڈیا کی ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی اپنے کاروبار کے لیے روبوٹس کا استعمال شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کے لیے ایک کمپنی سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ ریلائنس نے ایڈورب میں بڑا حصہ حاصل کرنے کے لیے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈورب ٹیکنالوجی کے سربراہ سنگیت کمار نے بلومبرگ کو ٹیلی فون پر دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ریلائنس نے ایڈورب میں بڑا حصہ حاصل کرنے کے لیے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں۔ یہ کمپنی ای کامرس کے گوداموں اور توانائی کی پیداوار کو موثر بنانے کے لیے روبوٹس کا استعمال کرتی ہے۔

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں کیونکہ انڈیا کی ای کامرس مارکیٹ میں ایمیزون جیسی کمپنیوں کی وجہ سے انہیں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

ایڈورب ٹیکنالوجی پہلے ہی ریلائنس کے درجنوں گوداموں میں کام کر رہی ہے، جس میں جیو مارٹ، فیشن کمپنی آجیو اور انٹرنیٹ فارمیسی نیٹ میڈز شامل ہے۔41 سالہ سنگیت کمار کا کہنا ہے کہ ریلائنس کا ارادہ ہے کہ اپنے تمام ڈیجیٹل گوداموں کو خودکار بنا لیا جائے ۔ ان کا ارادہ ہے کہ اگلے دو برسوں میں وہ سینکڑوں مقامات پر ویئر ہاؤسنگ کا نظام پھیلا دیں اور جب آپ ایسے بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہوتے ہیں اس وقت صرف روبوٹکس سسٹم ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔‘

پانچ سال قبل شروع ہونے والی ایڈورب سافٹ ویئر بناتی اور ڈیزائن کرتی ہے اور روبوٹکس کے نظام کو نصب کرنے کا بھی کام کرتی ہے۔ اسی وجہ سے ایڈورب کا شمار دنیا کی ان چند کمپنیوں میں ہوتا ہے جو ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی تنصیب سمیت روبوٹکس کے تمام پہلوؤں پر کام کرتی ہے۔ ایڈورب کی مدد سے ریلائنس کی آئل اور گیس کی تنصیبات میں پیکیجنگ کا کام ہوتا ہے اور اس نے گجرات میں جامنگر کی ریفائنری کے لیے خودکار نظام بھی ڈیزائن کیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک ریاض کے نواسے نے اپنے سے 13 سال بڑی اور معروف اداکارہ سے دوسری شادی کر لی؟ پورا خاندان حیران

پڑھی لکھی اولاد ماں باپ کا فخر تو ہوتی ہے لیکن بعض اوقات ماں باپ کے کسی کام کی نہیں رہتی سبق آموز تحریر