in

بڑھاپے میں بھی صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو 30 سال کے ہوتے ہی یہ چیز کھانا چھوڑ دیں، سائنسدانوں نے لمبی زندگی کا راز بتادیا

بڑھاپے میں بھی صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو 30 سال کے ہوتے ہی یہ چیز کھانا چھوڑ دیں، سائنسدانوں نے لمبی زندگی کا راز بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آپ نے کئی بوڑھے افراد دیکھے ہوں گے جو بڑھاپے کے باوجود نہایت صحت مند اور چاک و چوبند زندگی بسر کرتے نظر آتے ہیں۔ بڑھاپے میں شاندار صحت اور طویل زندگی کے راز سے اب سائنس دانوں نے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسی ٹپ دے دی ہے۔

جس سے استفادہ کر کے آپ بھی اپنا بڑھاپا شاندار اور صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ عمر میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپٹن کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ 30سال کی عمر کو پہنچ کر جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیتے ہیں

وہ 60سال سے زائد عمر میں بھی صحت مند اور متحرک زندگی گزارتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق خوراک سے زیادہ چکنائی والی اور بازاری خوراک نکالنے اور نباتات سے حاصل کردہ خوراک کا زیادہ سے زیادہ استعمال بڑھاپا صحت مند اور طویل عمر کا باعث بنتا ہے۔

سائنسدانوں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف سائوتھ ہمپٹن کے پروفیسر سیان روبنسن کے مطابق جو لوگ درمیانی عمر میں مکھن وغیرہ کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں

اور گوشت کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیںان کی صحت عمر کی محتاج نہیں ہوتی وہ اپنے بڑھاپے میں بھی نوجوانوں کی طرح صحت مند اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپٹن کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ 30سال کی عمر کو پہنچ کر جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیتے ہیں وہ 60سال سے زائد عمر میں بھی صحت مند اور متحرک زندگی گزارتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قطار میں لگ کر روزانہ 38 ہزار روپے کمانے والا شخص کون ہے؟ ساری کہانی اپنی زبانی بیان کر دی

قانون کی خلاف ورزی کرنے والی بھینسوں کو پولیس اہلکار پکڑ کر تھانے لے گئے ، پھر کیا ہوا؟جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی