ڈرامے میں آفیسر کا کردار ادا کرنے والی خاتون اصل میں بھی آرمی آفیسر نکلیں ۔۔۔!!!یہ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیے
لاہور(ویب ڈیسک)عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جو ڈراموں میں دکھایا جا رہا ہے اس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا یا ہمارے ساتھ تو ایسا ہوا ہی نہیں ہے۔ مگر کچھ ڈرامے ایسے ہی ہیں جو کہ سچے کرداروں پر مبنی ہوتے ہیں۔ انہی میں سے ایک ڈرامہ ہے صنف آہن۔
ہماری اس خبر میں آپ کو صنف آہن کے ایک کردار میجر سامعیہ رحمان کے بارے میں بتائیں گے۔میجر سامعیہ رحمان کا کردار نبھانے والی کوئی اداکارہ نہیں ہیں بلکہ خود میجر سامعیہ رحمان ہیں
جو کہ بخوبی پروفیشنل انداز میں یہ کردار نبھا رہی ہیں۔ صنف آہن کے نارظرین اس نئے کردار کو نہ صرف انجوائے کر رہے ہیں۔میجر سامعیہ رحمان پاکستان فوج حاضر سروس آفیسر ہیں وہ خواتین کے لیے ایک جیتی جاگتی مثال ہیں۔ صرف پاکستان ہی نہیں
بلکہ میجر سامعیہ رحمان نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھی اپنی خدمات پیش کی ہیں۔اقوام متحدہ کے کئی پراجیکٹس میں جو کہ مختلف ممالک میں ہوئے ہیں، ذمہ داریاں کامیابی سے نبھا چکی ہیں۔
افریقی ملک کانگو میں بھی میجر اپنی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ میجر سامعیہ رحمان نے عالمی سطح پر خصوصی نمائندہ برائے سیکریٹری جنرل سال 2019 اپنے نام کیا ہے۔ یہ ان کی ایک بہت بڑی کامیابی تھی
جس نے پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔ کیونکہ اس سے پہلے خواتین کے حوالے سے پاکستان کو منفی طور پر بھی دیکھا جاتا تھا۔میجر سامعیہ رحمان کی تصاویر اس وقت وائرل ہو گئی تھیں جب وہ افریقی ممالک میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے طور پر گئی تھیں، جہاں ان کی بہترین کارکردگی اور حسن سلوک کی وجہ سے اقوام متحدہ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز سمیت کئی دیگر مواقع پر سراہا گیا تھا۔
میجر سامعیہ جب اقوام متحدہ کے مشن پر تھیں تو وہ اپنی بیٹی کو بے حد یاد کیا کرتی تھیں، وہ کہتی ہیں کہ میری ڈیوٹی 6 اپریل کو ختم ہونا تھی، مگر کرونا کی صورتحال کی وجہ سے میں گھر نہ پہنچ سکی تھی۔ میری دو سال کی بیٹی مجھ سے کہتی تھی کہ ماما آپ کب واپس آئیں گی، میں پریشان ہو رہی ہوں، وہ بتاتی ہیں کہ کام کے لیے میرا جنون مزید بڑھ گیا اور اس مصیبت کا مقابلہ ہم مل کر ہی کر سکتے ہیں۔