in

عوام پر بجلیاں گرانے کی تیاریاں، بجلی کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ

عوام پر بجلیاں گرانے کی تیاریاں، بجلی کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں بجلی ایک بار پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں کرتے ہوئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی‘ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ،

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گا ، جہاں نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست میں کہا گیا ہے

کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، اس دوران بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب رہی جہاں ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیدا ہوئی

جب کہ فرنس آئل سے 20 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ، ایل این جی سے بننے والی بجلی کی پیداواری لاگت 17 روپے 26 پیسے رہی ، ایران سے 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر بجلی امپورٹ کی گئی

اس کے علاوہ نومبر میں 20 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی۔دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کروڑوں صارفین کو بری خبر سنائی گئی ہے جہاں ایک جانب صارفین کو موسم سرما میں بھی بھاری بھرکم بل موصول ہو رہے،

تو دوسری جانب بجلی صارفین کو دی جانے والی اہم سہولت بھی ختم کر دی گئی ، لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے ،

لیسکو نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے بلوں کی اقساط پر پابندی لگائی ہے ، آئندہ سے صرف ایک ماہ کے بجلی کے بل پر بھی گھریلو صارفین کو اقساط کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افغانستان کی مدد کیلئے سعودی عرب کا مثالی اقدام ، کتنے ارب ریال کا فنڈ جاری کر دیا؟ دنیا حیران رہ گئی

اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔!!!ثانیہ مرزا نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا؟ ؟ وجہ سامنے آگئی