in

افغانستان کی مدد کیلئے سعودی عرب کا مثالی اقدام ، کتنے ارب ریال کا فنڈ جاری کر دیا؟ دنیا حیران رہ گئی

افغانستان کی مدد کیلئے سعودی عرب کا مثالی اقدام ، کتنے ارب ریال کا فنڈ جاری کر دیا؟ دنیا حیران رہ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود نے شدید مشکلات کے شکار ملک افغانستان کیلئے ایک ارب ریال کی امداد کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں

افغانستان کی صورتحال پر  منعقدہ او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی نازک ہے ، افغان عوام مدد کیلئے

ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ، سعودی عرب نے افغانستان کی مدد کیلئے ایک ارب ریال مختص کیےہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں کشیدہ صورتحال

کےخطےاوردنیاپراثرات مرتب ہوسکتےہیں، ہم افغانستان میں امن کےخواہاں ہیں، افغانستان کےمعاملےکوانسانی ہمدردی کی بنیادوں پردیکھناہوگا، دنیاکوعالمی امن کیلئےافغانستان میں کرداراداکرناہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود نے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے

کم ترین وقت میں اجلاس کا انعقاد ممکن بنایا جس پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،اجلاس میں شرکت پر سیکرٹری جنرل او آئی سی سمیت دیگر افراد کا بھی مشکور ہیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آبادپوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، 41سال بعد کیا ہونے جارہا ہے؟ خبر نے ہلچل مچا دی

عوام پر بجلیاں گرانے کی تیاریاں، بجلی کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ