in

نامعلوم چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی

نامعلوم چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی

لاہور (آن لائن)صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی۔

پولیس کاکہناہے کہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال بھی چوری ہوگئی تھی۔

اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی

جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیالکوٹ واقعہ، سوشل میڈیا پر “تقریر” سے ہلا کت کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرنے والا بھی گرفتار، یہ کون ہے؟

افسوسنا ک حادثہ ۔۔ٹرپ پرمری جانیوالی اسکول بس جہلم پل سے نیچے گرگئی