’’مجھے پیدا کیوں ہونے دیا؟‘‘برطانیہ میں لڑکی کا ڈاکٹر پر مقدمہ، مقدمہ جیت کر لاکھوں پاؤنڈ کی مالک بن گئی
لندن (نیوز ڈیسک )برطانیہ میں انوکھے مقدمے میں لنکن شائر کی 20 سالہ لڑکی نے اپنی پیدائش سے متعلق ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔
پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کے عارضے اسپنا بفیڈاکا شکار 20 سالہ ایوی ٹومبیز نے اپنی والدہ کے اس ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا
جس نے حمل کے وقت اس کی ماں کو ایک
ایسی دوا نہ استعمال کرنیکا مشورہ دیا تھا جو ممکنہ طور پر پیدائش کے بعد ایوی کو جسمانی معذوری سے بچا سکتی تھی۔
ایوی پیرا شو جمپنگ اسٹار ہے، وہ گھْڑ سواری کیمقابلوں میں حصہ لیتی ہے،
موٹی ویشنل اسپیکر بھی ہے اور پرنس ہیری اور میگھن سے بھی خصوصی ملاقات کرچکی ہے۔مقدمہ جیتنے کے بعد ایوی ہرجانے کی مد میں لاکھوں پاؤنڈ حاصل کرسکے گی۔