in

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں د ہشت گر د ی کی دفعات کے تحت مقد مہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے تشد د کرنے اور اشتعا ل انگیز ی میں ملوث ملزمان میں سے ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کر لیا ہے۔

مرکزی ملزم فرحان ادریس کو ویڈیو میں ما ر تے ہوئے اور اشتعا ل دلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم نے خود میڈیا پر آ کر سری لنکن شہری کی ہلا کت کا اعترافی بیان دیا تھا۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز سیالکوٹ میں ایک لیدر فیکٹری کے ورکرز نے سری لنکن منیجر پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگاتے ہوئے

دھاوا بول دیا تھا اور اسے جان سے ختم کر دیا تھا ۔ بعد ازاں مشتعل ہجوم سری لنکن شہری کی نعش کو گھسیٹ کر چوک میں لے گیا اور اسے آ گ لگا دی۔ واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث 110 سے زائد ملزمان کو حراست میں لےلیا ہے، جن کے کردار کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار سارے معاملہ کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

آر پی او گوجرانولہ، ڈی پی او سیالکوٹ سمیت سینیئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

15سالہ افغان لڑکی دنیا کی 25بااثر خواتین میں شامل، یہ لڑکی کون ہے اور کونسا بڑاکارنامہ سرانجام دے چکی ہے؟

”حضرت آدم علیہ السلام نے زمین پر آکر اللہ سے پہلی فرمائش کونسی کی ؟ایمان افروز معلومات“