in

اپنے ہی رہنماؤں کی ویڈیوز بنوانے کا سلسلہ جاری ! مریم نواز ایسا کیوں کر رہی ہیں؟ ایک اور انکشاف ہوگیا

اپنے ہی رہنماؤں کی ویڈیوز بنوانے کا سلسلہ جاری ! مریم نواز ایسا کیوں کر رہی ہیں؟ ایک اور انکشاف ہوگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنی پارٹی کو بھی قابو کرنے کیلئے ویڈیوز بنوا رہی ہیں، اسلام آباد اور لاہور کے سیمینارز کے پیچھے فارن فنڈنگ تھی، فارن فنڈنگ کرنے والوں کیخلاف ویانا کنونشن کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے

عدالت کے حکم پر حکومت ایکشن لے گی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ویڈیو کے سارے کردار ہمارے سامنے ہیں، کیسز چلنے شروع ہوتے ہیں تو ججز کو دباؤ میں لانے کیلئے مہم چلائی جاتی ہے،

ماضی میں کسی نے ایسی حرکتیں نہیں کیں، جو مریم نواز گروپ کررہا ہے، جعلی ویڈیوز کیلئے مریم نواز نے ٹیم بنا رکھی ہے، مریم نواز اپنی پارٹی کو بھی قابو کرنے کیلئے ویڈیوز بنوا رہی ہیں،

مریم نواز کا رویہ منفی رہا ہے،سماء ٹی وی نے ویڈیو کا پورا کچا چٹھا کھول دیا ہے، ن لیگ کی جانب سے یہ ویڈیو جاری کرنا پہلا موقع نہیں، اس کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، پہلے جرنیلوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی اب ججز کو دبا ؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، امید ہے

معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا، عدالت جو بھی ہدایت کرے گی اس پر عمل کریں گے۔پورا ہفتہ سیمینارز کی سریزچلائی گئی، اسلام آباد اور لاہور کے سیمینارز کے پیچھے فارن فنڈنگ تھی، شیریں مزاری نے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ فنڈنگ کرنے والوں کیخلاف ویانا کنونشن کے تحت کاروائی کی جائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جمعہ کا دن

آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان کیسے لیا جائے گا؟فیصلہ ہو گیا۔۔اہم ترین اعلان کر دیا گیا