کس کے وسیلے سے دعا کیجیے تو قبول ہوتی ہے
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن میں مسجد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا اور ایک بندہ وہاں نماز پڑھ رہا تھا اس نے اپنی دعا میں عرض
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن میں مسجد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا اور ایک بندہ وہاں نماز پڑھ رہا تھا اس نے اپنی دعا میں عرض کیا اے اللہ میں تجھ سے اپنی حاجت مانگتا ہوں باوسیلہ اس کے کہ ساری حمدوثنا تیرے ہی لئے ہے میں سزاوار ہوں کوئی نہیں تیرے سوا تو نہایت مہربان اور محسن ہے۔ زمین اور آسمان کا پیدا فرمانے والا تو ہے۔ میں تجھ سے ہی مانگتا ہوں تو یا ذالجلال والاکرام ہے۔ تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس بندے نے اللہ کے اسم عظیم کے وسیلہ سے دعا کی ہے کہ اس کی وسیلہ سے جب خدا سے دعا کی جائے تو وہ قبول فرماتا ہے اور جب اس کے وسیلہ سے مانگا جائے تو وہ
عطا کرتا ہے