جنت اور جہنم کے دروازوں کے نام
کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں علمائے کرام نے جنت کے آٹھ دروازوں کے درج ذیل نام لکھےہیں: 1: بَابِ الصَّلاَةِ: نمازیوں کے لئے ۔ 2:بَابُ الجِهَادِ: مجاہدین کےلئے۔ 3:بَابُ الرَّيَّانِ:روزے داروں کےلئے۔ 4:بَابُ الصَّدَقَةِ :صدقہ خیرات کرنے والوں
کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں علمائے کرام نے
جنت کے آٹھ دروازوں کے درج ذیل نام لکھےہیں:
1: بَابِ الصَّلاَةِ: نمازیوں کے لئے ۔
2:بَابُ الجِهَادِ: مجاہدین کےلئے۔
3:بَابُ الرَّيَّانِ:روزے داروں کےلئے۔
4:بَابُ الصَّدَقَةِ :صدقہ خیرات کرنے والوں کےلئے۔
5: بَابُ الْحَجّ:حج کرنے والوں کےلئے۔
6:الْبَابُ الْأَيْمَنُ: اللہ تعالی پر کامل توکل کرنے والوں کےلئے۔
7:بَابُ الْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ : غصے کو دبانے والوں اور لوگوں کو معاف کرنے والوں کےلئے۔
8:بَابُ الذِّكْرِ: ذاکرین کے لئے
یا بَابَ الْعِلْمِ :علم حاصل کرنے والوں کے لئے
(فتح الباری:7/28،ط،دارالکتب السلفیہ )
جہنم کے دروازے:
مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ یہ سات دروازے سات طبقات کے لحاظ سے ہیں، جہنم کے کل سات طبقے ہیں اور ہر طبقے کا الگ الگ دروازہ ہے ، ہر طبقے کے لوگ اپنے مخصوص دروازے سے جہنم میں داخل ہوں گے،جہنم کے ان سات طبقات کا ذکر قرآن پاک میں بھی آتا ہے، جو درج ذیل ہیں:
1: جہنم
2:سعیر
3:لظی
4:حطمہ
5:سقر
6:جحیم
7:ہاویہ
(معالم العرفان،تفسیر سورة الحجر، آیت نمبر:44
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ روز قیامت مجھے اور آپ کو جنت کے ہر دروازے سے پکارا جائے آمین یا رب العالمین