in

موت کا ذمہ دار کون ہے؟ اہلیہ کے انکشافات نے ہلچل مچادی، بدلہ لینے کا اعلان

موت کا ذمہ دار کون ہے؟ اہلیہ کے انکشافات نے ہلچل مچادی، بدلہ لینے کا اعلان

موت کا ذمہ دار کون ہے؟ اہلیہ کے انکشافات نے ہلچل مچادی، بدلہ لینے کا اعلان

پاکستان کے کامیڈین کنگ اور لیجنڈری اداکار عُمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے کہا ہے کہ وہ اُن کے شوہر کی موت کی وجہ بننے والے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔شوہر کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا سائٹ

انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی عُمر شریف کی اہلیہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا۔عُمر شریف کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف ناشتے اور عُمر شریف کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں کچھ مناظر کامیڈین کنگ کے انتقال کے بعد کے اُن کے گھر کے ہیں۔انسٹاگرام پر

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عُمر شریف کی اہلیہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’40 دن سے میں نے ناشتہ اور کھانا نہیں بنایا، شادی کے وقت کھانا پکانا آتا ہی نہیں تھا سب عُمر کے لیے سیکھا صبح آپ کے لیے ناشتہ بنا کے ٹرالی سجا کر لانا اچھا لگتا تھا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اب میں ناشتہ نہیں بناتی،

اب صبح اُٹھ کر چائے کا کپ سائیڈ ٹیبل پر نہیں رکھتی، اب صبح بیڈ روم کا ٹی وی آن نہیں کرتی، اب آپ کی کُرسی پر کوئی نہیں بیٹھتا۔‘زرین عُمر نے کہا کہ ’آپ کے انتقال کے بعد سے گھر میں اور زندگی میں سب بدل گیا ہے۔‘عُمر شریف کی اہلیہ نے جذباتی ہوتے

ہوئے کہا کہ ’موت تو آنی ہے، مجھے بھی آئے گی لیکن میں اُن لوگوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی جو آپ کی موت کی وجہ بنے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’جو ساری دنیا کو ہنساتا تھا، اُس کو جس نے رُلایا، میں اُن کو معاف نہیں کرو ں گی۔‘زرین عُمر نے مزید کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ معاف نہیں کرے گا، 40 دن پہلے شادی شدہ تھی اور آج بیوہ ہوں، میں کسی کو معاف نہیں کروں گی۔‘واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل شدید علالت کے بعد لیجنڈ کامیڈین عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ روزانہ نہاتی نہیں شوہر نے خوبصورت ہونے کے باوجود اپنی محبوب بیوی کو طلاق دے دی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ! حکومت نے ایکساتھ کتنے قوانین منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر