بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر
پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، بابراعظم نے پہلے ہی اوور میں کسی بھی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا، بابر اعظم سیمی فائنل میں 39 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا تیزترین ڈھائی ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، بابراعظم نے یہ اعزاز اپنی 62 ویں اننگز میں حاصل کیا،ویرات کوہلی نے اڑھائی ہزار رنز بنانے کا کارنامہ 68 ویں اننگز میں انجام دیا۔ اس طرح بابر اعظم نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔