in

شعیب نے والدہ کیلئے کنگن، مشتاق نے موٹر سائیکل خریدا لیکن انضمام اور سکندر بخت نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

شعیب نے والدہ کیلئے کنگن، مشتاق نے موٹر سائیکل خریدا لیکن انضمام اور سکندر بخت نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جب بھی کوئی شخص پہلی کمائی کرتا ہے تو وہ اس کو اپنے حساب سے خرچ کرتا ہے، کچھ لوگ پہلی کمائی والدین کے ہاتھ میں رکھتے ہیں تو کوئی سارے پیسے اللہ کے راستے میں دیتے ہیں لیکن آج تو آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی ۔

 

کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹارز نے اپنی اپنی پہلی کمائی کو کس طرح استعمال کیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی کماتے ہیں تو سب سے پہلے صدقہ کرتے ہیں، انہوں نے اپنی پہلی کمائی سے والدہ کیلئے کنگن لیے تھے۔ سابق کپتان انضمام الحق نے بتایا کہ پہلی کمائی کے طور پر انہیں یوتھ ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے پانچ ہزار روپے کا چیک ملا تھا جس کی انہوں نے شاپنگ کی۔ سابق کرکٹر سکندر بخت  کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تو ایک ہزار روپے ملے ، اس سے انہوں نے پرفیوم خریدا تھا۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی کمائی سے موٹر سائیکل خریدی تھی۔ دوسری جانب افغانستان کے مڈل آرڈر بلے باز اور سابق کپتان اصغر افغا ن نے کہا کہ پاکستان سے شکست بہت دلبرداشتہ تھی جس کے باعث ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اصغر افغان کا کہنا تھا کہ میں اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتا مگر پاکستان سے ہار کر بہت دکھ ہوا اور اسی وجہ سے میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔اصغر افغان نے گزشتہ روز اپن ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فرشتوں نے مجھے مرنے کا وقت بتایا تھا ۔۔ 109 سالہ بابا جی اپنی قبر کھود کر موت کا انتظار کیوں کرنے لگے؟

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ویرات کوہلی نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری انڈین ٹیم کو دنیا کے سامنے تماشا بنا دیا